Kanz e Aza

جس کو کہتے ہیں

A noha written by Urooj Bijnori. Lyrics in Urdu.

جس کو کہتے ہیں زندگی کی صدا

ہے جگر گوشہِ نبی کی صدا


سرِ دربار خُطبہ ِ زینب

یوں سمجھ لو کے تھی علی کی صدا

جس کو کہتے ہیں ۔۔۔


روحِ اسلام سجدئہ شبیر

آ رہی ہے یہ بندگی کی صدا

جس کو کہتے ہیں ۔۔۔


دل سے ذکرِ حُسین کرتے رہو

ڈوب جائے نہ زندگی کی صدا

جس کو کہتے ہیں ۔۔۔


آ ج بھی عرصہِ دو عالم میں

گونجتی ہے حُسینی کی صدا

جس کو کہتے ہیں ۔۔۔


توں نے جاں دے کہ کر دیا ثابت

دل ہی سُنتا ہے آگاہی کی صدا

جس کو کہتے ہیں ۔۔۔


مرحبا مرحبا علی اصغر

ہے چمن میں کلی کلی کی صدا

جس کو کہتے ہیں ۔۔۔


روزِ عاشور کیا قیامت تھی

کوئی سُنتا نہ تھا نبی کی صدا

جس کو کہتے ہیں ۔۔۔


قلبِ عباس کانپ جاتا تھا

سُن کے بچوں سے تشنگی کی صدا

جس کو کہتے ہیں ۔۔۔


جل رہے تھے قیامِ آلِ عبا

آ رہی تھی علی علی کی صدا

جس کو کہتے ہیں ۔۔۔


دے رہے تھے اذان علی اکبر

لوگ سُنتے رہے نبی کی صدا

جس کو کہتے ہیں ۔۔۔


سوئے کرب و بلا چلیں ہیں عروج

دور سے آئی ہے کسی کی صدا

جس کو کہتے ہیں ۔۔۔