ہم روتے رہ جائینگے
بالی سکینہ سو جا
بابا اب نہ آے نگے
بالی سکینہ سو جا
شام غریباں آی ہے
کیسی اداسی چھائی ہے
بکھرے ہیں رن میں لاشے
کس جا میرا بھائی ہے
کہ ڈھونڈتے ہم رہ جائینگے
بالی سکینہ سو جا
بابا اب نہ آے نگے۔۔۔
جب جب پانی مانگوگی
شمر طمانچے مارے گا
دکھلا کے تم کو پانی
مٹی پر وہ ڈالے گا
ہم پیاسے رہ جائینگے
بالی سکینہ سو جا
بابا اب نہ آے نگے۔۔۔
کس میں اتنی ہمت تھی
کہ آگ لگائے خیموں میں
اک بھای کے مرتے ہی
اعدا آے خیموں میں
اب خیمے جل جائیں گے
بالی سکینہ سو جا
بابا اب نہ آے نگے۔۔۔
نانا کے دیں کی خاطر
رنج و غم یہ سہنا ہے
سارے کنبے کو لے کر
قید میں ہم کو رہنا ہے
ہم قیدی بن جاےنگے
بالی سکینہ سو جا
بابا اب نہ آے نگے۔۔۔
روتے ہوئے بابا کہہ کر
رن میں جب تم جاؤ گی
سن کر آواز سرور
لاشے کو تم پاؤ گی
تم کو غم تڑپاےنگے
بالی سکینہ سو جا
بابا اب نہ آے نگے۔۔۔
در در ہم کو پھرنا ہے
دکھ یہ سارے سہنا ہے
گھر ہے اپنا اور نہ بچھونا
خاک پہ ہم کو رہنا ہے
ہم کیسے سو پاےنگے
بالی سکینہ سو جا
بابا اب نہ آے نگے۔۔۔
جو ہم پر گزری اس کو
ہاشمی کیسے لکھے گا
پڑھتے ہی عرفاں یہ نوحہ
سارا عالم روے گا
آنسوں بہہ کے آےنگے
بالی سکینہ سو جا
بابا اب نہ آے نگے۔۔۔