Kanz e Aza

اے کربلا اے کربلا

A noha written by Mustafa Zaidi. Lyrics in Urdu.

بعد امام لشکر تشنہ دہاں جو کچھ ہوا

کس سے کہوں کیسے کہوں اے کربلا اے کربلا

کیسے رقم ہو بے کسی بے حرمتی کی داستاں


اک کنبہء عالی میں سب کی در بدر رسوائیاں

اک مشک جس کو کر گیء سیراب تیروں کی زباں

اک سبز پرچم جھک گیا جو خاک و خوں کے درمیاں

اک آہ جو سینے سے نکلی اور فضا میں کھو گیء

اک روشنی جو دن کی ڈھلتی سانسوں میں سو گیء


وہ دودھ ماں نے حیدری کی آل پیغمبر کی لاش

وہ آیتوں کی گود میں سوے ہوے اکبر کی لاش

وہ اک بریدہ بازوؤں والے الم پرور کی لاش

وہ دودھ پیتے لوریاں سنتے علی اصغر کی لاش


معصوم بچے وہشیوں کی جھڑکیاں کھاے ہوے

عون و محمد چھوٹے چھوٹے ہاتھ پھیلائے ہوے


سجاد سے زینب کا یہ کہنا کہ مولا جاگیے

غفلت سے آنکھیں کھولیے لٹا ہے کنبہ جاگیے

اٹھتے ہیں شعلے دیکھیےء جلتا ہے خیمہ جاگیے

اب باقیء زریت یاسین و طاہا جاگیے


سارے محافظ سو رہے ہیں اشقیاں بے زال ہیں

طوق و سلاسل منتظر ہیں بیڑیاں تیار ہے