Kanz e Aza

اے میرے نانا پیعمبر

A noha written by Mahir Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

جو مدینے گیء زینب تو نہ سنبھلا دل مضطر

تو چلی آشک بہا کر یہ کہا قبر نبی پر

لٹ گیء زینب

اے میرے نانا پیعمبر لٹ گیء زینب


نہ وہ شیرایسا برادر نہ جگر گوشۂ شبر

نہ وہ ہمشکل پیمبر نہ وہ چھ ماہ کا اصغر

لٹ گیء زینب

اے میرے نانا پیعمبر۔۔۔


چل گیا سینے پہ نیزہ چھیدا اکبر کا کلیجہ

وہ قیامت کا سماں تھا میرا بھیا تھا اکیلا

سنیےء یہ کہانی


کبھی لاشے کو اٹھایا کبھی بچوں کو بلایا

کبھی حیدر کو پکارا تھے عجب حال میں سرور

لٹ گیء زینب

اے میرے نانا پیعمبر۔۔۔


کبھی بڑھنا سوے خیمہ کبھی خیمے سے پلٹنا

کبھی بے شیر کو تکنا کبھی سینے سے لگانا

کہہ نہ سکوں گی


کبھی آواز دی اصغر کبھی رو اٹھے تڑپ کر

کبھی منہ رکھ دیا منہ پر ہے مجھے یاد وہ منظر

لٹ گیء زینب

اے میرے نانا پیعمبر۔۔۔


عصر کے بعد کا قصہ سونچ کر دل ہے دہلتا

قتل جب ہو گیا پیاسا پسر فاطمہ زہرا

غش میں تھے عابد


مجھے اعدا نے ستایا میرے خیموں کو جلایا

جھولا بے شیر کا لوٹا میری چھینی گیء چادر

لٹ گیء زینب

اے میرے نانا پیعمبر۔۔۔


شام و کوفہ کا فسانہ دل سے مشکل ہے بھلانا

تھا پھرا ہم سے زمانہ قید تھا سارا گھرانہ

بال تھے منہ پر


انتظامات بڑے تھے سارے بازار سجے تھے

سب تماشائی کھڑے تھے ہم تھے اے نانا کھلے سر

لٹ گیء زینب

اے میرے نانا پیعمبر۔۔۔


نہ قناعتیں نہ وہ خیمہ نہ وہ عباس کا پہرہ

اک سماں شب کا ڈراونا میری گودی میں سکینہ

لپٹی ہوی تھی


جب ہوی شام غریباں چاندنی پھرتی تھی حیراں

وہ خموشی وہ بیاباں تھے حرم خاک کے اوپر

لٹ گیء زینب

اے میرے نانا پیعمبر۔۔۔


سخت ماہر وہ گھڑی تھی کیسی زینب پہ پڑی تھی

در پہ خاموش کھڑی تھی پیاس سرور کو بڑی تھی

حشر بپا تھا


تھا کہیں مہر منور تو کہیں تھا مہہ انور

تھے سبھی تارے زمیں پر پر آسماں تھا تہہ خنجر

لٹ گیء زینب

اے میرے نانا پیعمبر۔۔۔