Kanz e Aza

یا علی کربلا میں

A noha written by Hilmi Afandi. Lyrics in Urdu.

یا علی کربلا میں آگ لگی

خانئہ مصطفیٰ میں آگ لگی


جل رہی ہے رسول کی مسند

قلبِ خیرُالنسائ میں آگ لگی

یا علی کربلا میں۔۔۔


سر برہنہ ہے دل جلی زینب

چادرِ فاطمہ میں آگ لگی

یا علی کربلا میں۔۔۔


جل رہا ہے کسی کا پیراہن

اور کسی کی ردا میں آگ لگی

یا علی کربلا میں۔۔۔


رو کے کہتی ہے ثانیئے زہرا

اُٹھو عابد عبا میں آگ لگی

یا علی کربلا میں۔۔۔


کربلا سے جو شام میں پہنچے

قلبِ زین العبا میں آگ لگی

یا علی کربلا میں۔۔۔


دیکھو آ کر نجف سے عین اللہ

کیسی یہ نینوا میں آگ لگی

یا علی کربلا میں۔۔۔


یاد کر فاطمہ کا در ہلمی

دیکھ اب کربلا میں آگ لگی

یا علی کربلا میں۔۔۔