درد میں ڈوبے ہیں سبھی ماتمی
سب کی زبانوں پہ ہے نوحہ یہی
یا علی و یا علی و یا علی
ہو گےء لا وارث و برباد ہم
ہاے یہ کیسا ہوا مولا ستم
آپ کے غم میں ہے ہر ایک آنکھ نم
ماتمی حلقوں میں ہے سینہ زنی
یا علی و یا علی۔۔۔
ہے یہ غریبوں کے لبوں پر سوال
کون ہی رکھے گا ہمارا خیال
چھوڑ گےء ہم کو شہ ذوالجلال
آی مصیبت کی یہ کیسی گھڑی
یا علی و یا علی۔۔۔
شور ہے کوفے میں یہ کیا ہو گیا
شیر خدا زیر لحد سو گیا
نور نگاہوں کا کہیں کھو گیا
پھیل گیء چاروں طرف تیرگی
یا علی و یا علی۔۔۔
غش میں ہے شبیر تو نالاں حسن
زینب و کلثوم ہے تشنہ دہن
چاروں طرف گھر میں ہے رنج و محن
خاک یتیمی ہے سروں پر پڑی
یا علی و یا علی۔۔۔
سن کے خبر قتل کی سب غم گسار
روتے ہیں سر پیٹ کے سب زار زار
فاقہ کشوں کی بھی لگی ہے خطار
شیر کے لے آئے ہیں پیالے سے سبھی
یا علی و یا علی۔۔۔
ضرب کے لگنے سے یہ احساس ہے
جان کے بچنے کی نہ کچھ آس ہے
سر کو جھکائے ہوئے عباس ہے
اور ہے آنکھوں سے ٹپکتی نمی
یا علی و یا علی۔۔۔
ہو گےء برباد یہی بین ہے
گھر کے سبھی لوگ ہی بے چین ہے
سب کو سمیٹتے ہوئے حسنین ہیں
لای ہے کس موڑ پہ یہ زندگی
یا علی و یا علی۔۔۔
کیا ہے علم کس کو بتاے بھلا
زخم جگر کس کو دکھاے بھلا
کس کو یہ روداد سناے بھلا
آ گیء تقدیر میں یہ بے بسی
یا علی و یا علی۔۔۔
بیکس و لاچار ہے عامر کمیل
آ کے غم خوار ہے عامر کمیل
شہ کے عزادار ہے عامر کمیل
کرتے ہیں بس آپ کی یہ نوکری
یا علی و یا علی۔۔۔