بچھ گیا فرش عزا ہوگیا ماتم بپا
آتی ہے دل سے صدا ہاے شہ کربلا
کرتے ہیں ماتم تیرا ہاے قتیل جفا
چاند فلک پر دکھا آگیا ماہ عزا
پھر صفیں بچھ گئی ماتم کی صدا گونج اٹھی
نام لینے سے میرے دل کو آتا ہے چین
یا حسین یا حسین ابا عبداللہ
چار جانب یہ جلوسوں کی سبیلوں کی فضا
آج ہر گھر میں عزا خانہ سجا ہے مولا
ساری دنیا میں بپا ہوگیا ماتم تیرا
پھر صفیں بچھ گئی ماتم کی صدا گونج اٹھی
نام لینے سے میرے دل کو آتا ہے چین
یا حسین یا حسین۔۔۔
سال بھر غم میں تیرے یوں بھی نہیں دل کو چین
چاند دیکھا جو محرم کا اٹھا شور و شین
سب عزاداروں کے لب پر ہے بکا ہاے حسین
پھر صفیں بچھ گئی ماتم کی صدا گونج اٹھی
نام لینے سے میرے دل کو آتا ہے چین
یا حسین یا حسین۔۔۔
میرے مولا میری ہر سانس تیرے غم پہ نثار
ہے ہوا سوگ میں ڈوبے ہوئے پرچم پہ نثار
ہے تیرے ماتمی مولا تیرے ماتم پہ نثار
پھر صفیں بچھ گئی ماتم کی صدا گونج اٹھی
نام لینے سے میرے دل کو آتا ہے چین
یا حسین یا حسین۔۔۔
ہاے یہ چشم تصور جو گیء کربو بلا
تیری گردن پہ جو چلتا ہوا خنجر دیکھا
خاک اڑاتے ہیں اسی غم میں سبھی اہل عزا
پھر صفیں بچھ گئی ماتم کی صدا گونج اٹھی
نام لینے سے میرے دل کو آتا ہے چین
یا حسین یا حسین۔۔۔
جب بھی قرطاس پہ مظہر نے لکھا ہاے حسین
میں روتے ہوئے صفدر یہ کہا ہاے حسین
یوں لگا سارے جہاں میں ہے صدا ہاے حسین
پھر صفیں بچھ گئی ماتم کی صدا گونج اٹھی
نام لینے سے میرے دل کو آتا ہے چین
یا حسین یا حسین۔۔۔