ہے وقتِ اذاں آ علی اکبر اذان دے
بولے پسر سے سبطِ پیعمبر اذان دے
یہ آخری اذان ہے سجدہ بھی آخری
عرشِ بریں پہ سُنتے ہیں حیدر اذان دے
ہے وقتِ اذاں۔۔۔
ٹھنڈک ملے رسول سے روضے پہ میرے لال
اک آگ سی ہے سینے کے اندر اذان دے
ہے وقتِ اذاں۔۔۔
نامِ خُدا رسول کا باقی رہے گا دیں
اس دین کی بقا کے مقدر اذان دے
ہے وقتِ اذاں۔۔۔
کہتی ہے یہ مدینے سے یہ آتی ہوئی ہوا
صغریٰ بھی منتظر ہے برادر اذان دے
ہے وقتِ اذاں۔۔۔
فوجِ عدو کو حق کی صداقت دیکھائی دے
نادِ علی کے زور پر اُٹھ کر اذان دے
ہے وقتِ اذاں۔۔۔
جس کا گلا نبی کے لبوں کی ہو جائے نماز
پھر وہ گلا نہ کیوں تہہِ خنجر اذان دے
ہے وقتِ اذاں۔۔۔
چلتے ہیں تیر کتنے نمازی ہیں خوں میں تر
اے میرے لال صبر کے پیکر اذان دے
ہے وقتِ اذاں۔۔۔
ریحان یہ نمازِ عقیدت کا وقت ہے
نوحوں کو توں اذان بن کر اذان دے
ہے وقتِ اذاں۔۔۔