کیا کرے بیمار صغرا دل جو گھبرایا کرے
باپ ماں بھای بہن کی یاد تڑپایا کرے
ہے خوشی شادی میں اکبر کی بلاییں گے ضرور
حسرتیں اللہ سب کے دل کی بر لایا کرے
کیا کرے بیمار صغرا۔۔۔
دیکھ لینے کی تمنا دل میں لب پر یہ دعا
سر پہ بھای کے بندھے سہرا بہن سایہ کرے
کیا کرے بیمار صغرا۔۔۔
بڑھکے قسمت نے کہا پوری نہ ہونگی حسرتیں
ہے لکھا ہمشیر بن بھای کی کہلایا کرے
کیا کرے بیمار صغرا۔۔۔
ہوگیء بیوہ دلہن اک رات کی وا حسرتا
پھول امیدوں کا کھل کر یوں نہ مرجھایا کرے
کیا کرے بیمار صغرا۔۔۔
کہتے تھے سرور صدا دو اے علی اکبر مجھے
ٹھوکریں کب تک سر میداں پدر کھایا کرے
کیا کرے بیمار صغرا۔۔۔
خالی جھولا دیکھ کر اصغر کا کہتی ہے رباب
موت گر آے تو پہلے ماں کو آ جایا کرے
کیا کرے بیمار صغرا۔۔۔
کوئی بھی ایسا نہیں عالم میں جز تیرے حسین
شکر حق کرتے ہوے گردن کو کٹوایا کرے
کیا کرے بیمار صغرا۔۔۔
آنسوؤں سے اس گھڑی منہ اپنا دھولینا قمر
جب مصیبت کربلا کی یاد آ جایا کرے
کیا کرے بیمار صغرا۔۔۔