کرتے تھے رو رو کے یہ حضرت بیاں
توڑ گےء میری کمر بھای جاں
روتی ہے خیمے میں سکینہ وہاں
سوتے ہیں عباس زمیں پر یہاں
مر گیا اکبر پدر شیر جواں مر گیا
تھام لو میری کمر شیر جواں مر گیا
صدقے کرو لاش پر شیر جواں مر گیا
لٹ گیا بیکس کا گھر شیر جواں مر گیا
قوت بازو میرا کیا ہوگیا
زینتِ پہلو میرا کیا ہوگیا
عاشق دلجو میرا کیا ہوگیا
کیا ہوا افسوس میرا قدردان
ہم کو سنبھالے گا کون شیر جواں مر گیا
لاش اٹھاے گا کون شیر جواں مر گیا
بھای پکارے گا کون شیر جواں مر گیا
قبر بناے گا کون شیر جواں مر گیا
کیا ہوا سقاے سکینہ کو آہ
کس نے کیا میرا بھرا گھر تباہ
کیا ہوی عباس برادر کی چاہ
اب گیء وہ پیار کی باتیں کہاں
کون خبر لے میری شیر جواں مر گیا
ہاے میری بیکسی شیر جواں مر گیا
تلق ہوی زندگی شیر جواں مر گیا
چلتی ہے دل پر چھری شیر جواں مر گیا
توڑو نہ غربت میں میری آس اٹھو
اٹھو حسین آیا ہے عباس اٹھو
روتا ہے مظلوم بصد یاس اٹھو
اٹھو بس اب گھر کو چلو بھای جاں
دھوم ہے خیمے میں واں شیر جواں مر گیا
کرتی ہے زینب فغاں شیر جواں مر گیا
سینے میں ہے دل تپاں شیر جواں مر گیا
کس سے کروں میں بیاں شیر جواں مر گیا
ہاتھ سے کھویا دل ناشاد کو
پاؤں کہاں اپنے علمدار کو
دیر ہوی خنجر خونخوار کو
جلد گلے پر ہو میرے اب رواں
اب کوئی چارہ نہیں شیر جواں مر گیا
زیست گوارا نہیں شیر جواں مر گیا
ضبط کا یارا نہیں شیر جواں مر گیا
کوئی ہمارا نہیں شیر جواں مر گیا
ماں ہے بنی ہاشم والا نہیں
اس میں میرے مہرو کا اجالا نہیں
ہاے میرا چاہنے والا نہیں
نظروں میں تاریک ہے سارا جہاں
آنکھوں کا تارہ میرا شیر جواں مر گیا
گھر کا اجالا میرا شیر جواں مر گیا
عاشق و شیدا میرا شیر جواں مر گیا
چاند کا ٹکڑا میرا شیر جواں مر گیا
روح علی جان نبی الوداع
عاشق و شیداے اخی الوداع
لاشہء عباس علی الوداع
آتے ہیں اب ہم بھی چلو بھای جاں
جان ہے مجھ میں کہاں شیر جواں مر گیا
رنج سے ہوں نیم جاں شیر جواں مر گیا
لٹ گیا سب کارواں شیر جواں مر گیا
جلد ہو خنجر رواں شیر جواں مر گیا
شور ہے فریاد کا شوکت خموش
کھوتے ہیں سب شہ کے عزادار ہوش
کر یہ دعا حق سے کہ اے پردہ پوش
کر نہ گناہ حشر میں میرے عیاں