Kanz e Aza

کربلا یاد بہت

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

سلام آقا


کریم کرب و بلا معجزا دکھا دیجے

کربلا یاد بہت آتی ہے بلا لیجے


حسین آپ جو چاہیں تو کچھ نہیں مشکل

تڑپ رہا ہے بہت کربلا کی یاد میں دل

پھر ایک بار مجھے کربلا دکھا دیجے

کربلا یاد بہت آتی ہے بلا لیجے

کریم کرب و بلا۔۔۔


تمہارے روضے پہ آنے میں آج دقت ہے

مگر خبر ہے تمھیں مجھ کو کتنی چاہت ہے

میں سر کے بل چلا آونگا بس صدا دیجے

کربلا یاد بہت آتی ہے بلا لیجے

کریم کرب و بلا۔۔۔


میرے خیال میں جب آئے دو کٹے بازو

علم کو دیکھ کے آنکھوں میں آگئے آنسو

تڑپ رہا ہوں علمدار سے ملا دیجے

کربلا یاد بہت آتی ہے بلا لیجے

کریم کرب و بلا۔۔۔


گلوئے اصغر بے شیر چھد گیا تھا جدھر

سبیل دودھ کی جاگر لگاوں میں بھی ادھر

میں زائروں سے کہوں گا مجھے دعا دیجے

کربلا یاد بہت آتی ہے بلا لیجے

کریم کرب و بلا۔۔۔


کسی بھی حال میں جانا ہے روز عاشورا

لہو بدن سے بہانا ہے روز عاشورا

ہے ماتمی کی صدا پھر ہمیں صدا دیجے

کربلا یاد بہت آتی ہے بلا لیجے

کریم کرب و بلا۔۔۔


بلائیں آپ جسے چاہیں اپنے روضے پر

غلام آپ کی تقسم پہ ہیں راضی مگر

سکون دل کو ملے کس طرح بتا دیجے

کربلا یاد بہت آتی ہے بلا لیجے

کریم کرب و بلا۔۔۔


ہیں اشک آنکھوں میں اور دل اداس ہے میرا

مجھے بلائیں گے کب آپ کربلا مولا

کچھ آکے خواب میں ہی مجھ کو آسرا دیجے

کربلا یاد بہت آتی ہے بلا لیجے

کریم کرب و بلا۔۔۔


صدا ریحان عزا کی ہے بر زبان رضا

میں اربعین پہ مشی کرونگا اے مولا

پھر ایک بار مجھے پاوں پر چلا دیجے

کربلا یاد بہت آتی ہے بلا لیجے

کریم کرب و بلا۔۔۔