Kanz e Aza

کربلا چہلم منانے

A noha written by Mazhar Abidi (2026). Lyrics in Urdu.

نمک سے روٹی کھا کے خواہشوں کو چھوڑ کر

ہزار سختیوں کے باوجود یہ سفر

تھکن کی فکر ہے نہ موسموں کا کچھ اثر

قدوم چومتی ہے زایروں کی راہ گزر

علم اٹھا کے دوش پر لبوں پہ ہے صدا

سلام یا حسین سلام یا حسین


کربلا چہلم منانے جا رہے ہیں قافلے

شاہ پر آنسوں بہانے جا رہے ہے قافلے


وہ زمین دیکھیں گے جا کر جو کہ ہے جنت نظیر

گھر لٹا کر جس زمیں پر سو گےء غم کے اسیر

اس زمیں پر سر جھکانے جا رہے ہیں قافلے

کربلا چہلم منانے۔۔۔


خیمہ گاہ زینب و کلثوم اور نہر فرات

ہر جگہ مجلس کریں گے چاہے دن ہو یا کہ رات

دیپ اشکوں کے جلانے جا رہے ہیں قافلے

کربلا چہلم منانے۔۔۔


گریہ و زاری کریں گے یوں کف عباس پر

ہو فدا جانیں ہماری آت دن کی پیاس پر

بس یہی نوح سنانے جا رہے ہیں قافلے

کربلا چہلم منانے۔۔۔


جس کو کہتے ہیں مقام ہم شبیہ مصطفیٰ

پرسہ دیں گے ام لیلیٰ کو وہاں اہل عزا

فرش غم ہر جا بچھانے جا رہے ہیں قافلے

کربلا چہلم منانے۔۔۔


جس جگہ جھولا رکھا ہے آج تک بے شیر کا

مرثیہ جا کر پڑھیں گے ہم دل شبیر کا

منتیں اپنی بڑھانے جا رہے ہیں قافلے

کربلا چہلم منانے۔۔۔


ہم پیادہ جاییں گے نجف سے کربلا

عشق سفر کریں گے ہو کے غم زدہ

موسموں کی فکر ہو گی اور نہ تھکن

سب جوانو پیر ہونگے عشق میں مگن

راہ کے موکبوں میں ہوگی شب بسر

ماییں بہنیں با ہجاب ہوگی ہمسفر

اس فریضے کو نبھانے جا رہے ہیں قافلے

کربلا چہلم منانے۔۔۔


کربلا کے قافلے میں صفدر و مظہر بھی ہیں

پھر تو واجب ہے سفر میں بس یہی نوحہ پڑھے

کربلا چہلم منانے جا رہے ہیں قافلے

کربلا چہلم منانے۔۔۔