پیاسے پہ عجب وقت قیامت کا پڑا ہے
اک لاش ابھی لایا ہے اک لینے چلا ہے
پیاسے پہ عجب وقت ۔۔۔
یہ حُر کا ہے وہ بھائی کا یہ بیٹے کا لاشہ
زہرا کا پسر گنجِ شہیداں میں کھڑا ہے
پیاسے پہ عجب وقت ۔۔۔
زینب تیری چادر کا خدا حافظ و ناصر
لشکر نہ علم اور نہ علمدار بچا ہے
پیاسے پہ عجب وقت ۔۔۔
یہ آخری ہدیہ تھا حسین ابنِ علی کا
یہ بچا ابھی تیر سے جو مارا گیا ہے
پیاسے پہ عجب وقت ۔۔۔
منہ ڈھانپ لو اماں کہ نظر آئیں نہ نیزے
نیزوں سے یہی عون و محمد کی صدا ہے
پیاسے پہ عجب وقت ۔۔۔
چھُپ چھُپ کے اُسے روےگی اک رات کی بیاہی
وہ دُلہا جو بے گورو کفن رن میں پڑا ہے
پیاسے پہ عجب وقت ۔۔۔
لیلیٰ تیرے اکبر نے نہیں کھایا ہے نیزہ
یہ نیزہ دلِ سبطِ پیعمبر میں لگا ہے
پیاسے پہ عجب وقت ۔۔۔
ماں جھُولا جھُلاتی ہے خیالوں میں ابھی تک
اب جھُولنے والا نہیں باقی یہ پتہ ہے
پیاسے پہ عجب وقت ۔۔۔
جس خاک پہ خوں بہہ گیا زہرا کے جگر کا
وہ خاک فقط خاک نہیں خاکِ شفائ ہے
پیاسے پہ عجب وقت ۔۔۔
ہے مجلسِ شبیر میں عباس کا ماتم
ریحان یہ غازی کی وفائوں کا صلہ ہے
پیاسے پہ عجب وقت ۔۔