العجل اے یوسف زہرا
پھر بقیہ کو ہم بنائےنگے
جب امام زمانہ آےنگے
قبر زہرا کی ہوگی جب تعمیر
انبیاء سب بلاے جاےنگے
پھر بقیہ کو ہم۔۔۔
صحن ام البنین کے اندر
پانی پیاسوں کو ہم پلاےنگے
پھر بقیہ کو ہم۔۔۔
قبر بیمار کربلا کے قریب
ایک صحن شفا بنائےنگے
پھر بقیہ کو ہم۔۔۔
عشق باقر میں اور صادق میں
ایک دارالقلم بنائےنگے
پھر بقیہ کو ہم۔۔۔
یاد قاسم میں قبر شبر پر
آنسوؤں کے دیے جلاےنگے
پھر بقیہ کو ہم۔۔۔
ہم بقیہ میں مثل باب جواد
بارہ باب کرم بنائےنگے
پھر بقیہ کو ہم۔۔۔
اپنے مولا حسن کا دسترخوان
زایروں کے لئے بچھاےنگے
پھر بقیہ کو ہم۔۔۔
قبر زہرا پہ پرچم عباس
قد امام زماں لگاےنگے
پھر بقیہ کو ہم۔۔۔
ہاں بقیہ میں پھر تکلم و شمس
کفش برداری کرنے جاےنگے
پھر بقیہ کو ہم۔۔۔