کس قوم میں رواں ہے پانی کا بند کرنا
آلِ نبی کو پیاسا کس نے ذبح کیا ہے
ماری کسی نے برچھی نیزہ کسی نے مارا
دم توڑتا ہے بیٹا اور باپ دیکھتا ہے
کس قوم میں۔۔۔
مارے شمر نے بابا منہ پر تماچے
بنتِ حسین تڑپی میرے دُر کھینچتا ہے
کس قوم میں۔۔۔
عباسِ باوفا نے ایسی وفا دیکھائی
بازو کہیں پرے ہیں لاشہ کہیں پڑا ہے
کس قوم میں۔۔۔
زینب سے کوئی پوچھے کیسے مری سکینہ
زندان میں اکیلی دم جسکا گھٹ گیا ہے
کس قوم میں۔۔۔
کیا حرملہ نے جانا پیاسہ نہیں تھا اصغر
جسکے گلے کو چھلنی اس تیر نے کیا ہے
کس قوم میں۔۔۔