Kanz e Aza

ٹوٹی ہے کمر

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

ٹوٹی ہے کمر کیسے بتاؤں علی اکبر

میں کیسے تیری لاش اٹھاؤں علی اکبر


صابر نے کہا قبر میں گر اذن عطا ہو

میں آپ کو یہ نوحہ سناؤں علی اکبر

ٹوٹی ہے کمر کیسے۔۔۔


اٹھتے ہی نہیں میرے قدم خیموں کی جانب

زینب سے تجھے کیسے ملاؤں علی اکبر

ٹوٹی ہے کمر کیسے۔۔۔


عباس کے بازو بھی قلم ہوگےء رن میں

اب کس کو مدد کرنے بلاؤں علی اکبر

ٹوٹی ہے کمر کیسے۔۔۔


زخمی تیرا سینہ تو پدر دیکھ رہا ہے

میں اپنا جگر کس کو دکھاؤں علی اکبر

ٹوٹی ہے کمر کیسے۔۔۔


آنکھوں سے دکھائی نہیں دیتا ہے پدر کو

میت تیری لے کر کہاں جاؤں علی اکبر

ٹوٹی ہے کمر کیسے۔۔۔


منت تو تیری پالنے والی کی بڑھاؤں

سہرا تیرے لاشے پہ سجاؤں علی اکبر

ٹوٹی ہے کمر کیسے۔۔۔


یہ حال تیرا دیکھ کے مر جاۓ نہ بانو

میں کیسے تیرا زخم چھپاؤں علی اکبر

ٹوٹی ہے کمر کیسے۔۔۔


بیٹے کو کفن دینا فریضہ ہے پدر کا

یہ قرض مگر کیسے چکاوں علی اکبر

ٹوٹی ہے کمر کیسے۔۔۔


شہ بولے تکلم زرا بیمار سے مل لو

کس حال میں صغرا ہے دکھاؤں علی اکبر

ٹوٹی ہے کمر کیسے۔۔۔