Kanz e Aza

وعدہ ہے یا حسین

A noha written by Mazhar Abidi (2026). Lyrics in Urdu.

زندہ ہے حسین

سب نے جانا سب نے مانا

تو ایک ہی ہے بس ایک ہی ہے مولا ایک ہی ہے

حسین حسین حسین


زندہ تھا تو اب بھی زندہ ہے

زندہ رہے گا تو مولا ہمیشہ


وعدہ ہے وعدہ ہے امام حسین

زندہ رہے گا تیرا نام حسین


تو رکا نہیں تو جھکا نہیں

کہا جو تو نے وہ کر کے دکھایا

گھر لٹا دیا سر کٹا دیا

ظلم کے آ گے نہ سر کو جھکایا

اونچا رہے گا نام ایسا کیا ہے کام

کرتے ہیں خاص و عام

تم پہ لاکھوں سلام

ہو گا لبوں پہ صبح شام حسین

زندہ رہے گا تیرا نام حسین


تجھ سے جو بھی ٹکراے تھے

ہو گےء وہ دوزق کے حوالے

جھک گےء تجھ کو جھکانے والے

مٹ گےء تجھ کو مٹانے والے

اس طرف جھوٹے مکار

اس طرف سید سردار

ظلم ادھر اور جبر ادھر

سید تر صبر ادھر

ادھر تھے نیزے برچھی والے

ادھر تھے دین بچانے والے

ساری دنیا ایک طرف

اور ایک طرف میرا مولا حسین

تجھ پہ خدا کا ہے سلام حسین

زندہ رہے گا تیرا نام حسین

وعدہ ہے وعدہ ہے۔۔۔


عشق من حسین جان من حسین

دل میں دھڑکتا ہے نام تمہارا

ہے تیری قسم جب تلک ہے ہم

گونجے گا ہر سو ایک ہی نعرہ

سب نے یہ مانا ہے تیرا زمانہ ہے

ہر دل دیوانا ہے پرچم لہرانا ہے

جس پہ لکھا ہو تیرا نام حسین

زندہ رہے گا تیرا نام حسین

وعدہ ہے وعدہ ہے۔۔۔


اپنے بچوں کو شاہ کربلا

جاییں گے دے کر ہم یہی ورثہ

یوں سجاتے ہے غازی کا علم

ایسے بچھاتے ہیں فرش عزا کا

یہ بہنیں بیٹیاں تیری سیدانیاں

بچے ہو یہ جواں سارے ہو نوحہ خواں

تیری نشانیاں ہو عام حسین

زندہ رہے گا تیرا نام حسین

وعدہ ہے وعدہ ہے۔۔۔


فرش غم تیرا دل سے غم تیرا

وعدہ ہے اہل عزا کرتے رہیں گے

تھام کے علم یونہی ہر قدم

کالے لباسوں والے بڑھتے رہیں گے

بوڑھے بچے جواں ہے سارے ایک زباں

دیکھے گا یہ جہاں ہے تیرا جلوہ

بڑھتا رہے گام گام حسین

زندہ رہے گا تیرا نام حسین

وعدہ ہے وعدہ ہے۔۔۔


ماتم و سجدہ جو سنگ ہے مولا

یہ تیرے عشق کا رنگ ہے مولا

حیرت سے سارا جہاں دنگ ہے مولا

اور تیرا دشمن تنگ ہے مولا

کیسا لیا ہے انتقام حسین

زندہ رہے گا تیرا نام حسین

وعدہ ہے وعدہ ہے۔۔۔


آندھیوں میں بھی بارشوں میں بھی

ہم‌ نے کیا ہے تیرا ماتم مولا

فتوہ گر اٹھے کتنے شر اٹھے

ہم‌ نے منایا ہے محرم مولا

زہرا کی ہے دعا دیتی ہے حوصلہ

ہم نے تو ہر جگہ پرسہ تجھے دیا

رکتے کہاں ہے یہ غلام حسین

زندہ رہے گا تیرا نام حسین

وعدہ ہے وعدہ ہے۔۔۔


بعد کربلا جب تیری بہن

قافلہ لے کے تیرا شام گیء تھی

ہاتھ تھے بندھے سر تھا بے ردا

نوک سناں پہ تجھے دیکھ رہی تھی

دی تھی یہ بکا قتیل نینوا

وعدہ ہے یہ میرا دنیا میں ہر جگہ

مجلس کا ہوگا اہتمام حسین

زندہ رہے گا تیرا نام حسین

وعدہ ہے وعدہ ہے۔۔۔


سارا جہاں یہ بول رہا ہے

راز عقیدت کھول رہا ہے

دل میں ہمارے دھڑک رہا ہے

دشمن اس سے بھڑک رہا ہے

تیرا ہی تو راج زمینوں میں زمانوں میں

تیرا ہی تذکرہ ہے دنیا کی ساری زبانوں میں

چاروں جانب کربوبلا کے بعد سے لے کر تلک

تیری ہی تو جیت کا اعلان ہے اذانوں میں

فرحان و مظہر کی صدا

زندہ رہے گا تیرا نام سدا