Kanz e Aza

وا حسینا

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

دروازہء خیمہ پہ لیےء ہاتھ میں کوزہ

عباس کا شبیر کا وہ تکتی تھی وہ رستہ

بہلاتی تھی دل اپنا وہ دے دے کے دلاسہ

اب شام ہوئی پانی لیےء آییں گے چچا

پھر خود ہی وہ کہنے لگی گھبرا کے پھپھی سے

دریا سے ابھی تک میرے بابا نہیں پلٹے

گہرے ہوے عاشور کو جب شام کے سائے

کہتی تھی سکینہ کوی یہ مجھکو بتاے


کیوں اے پھپھی اماں میرا بابا نہیں آے

دن ڈوب گیا وا حسینا

پانی نہ ملا وا حسینا

سوکھا ہے گلا وا حسینا


سن کر یہ سکینہ کا بیاں ثانیء زہرا

کہنے لگی دریا پہ بہت سخت ہے پہرہ

پانی ابھی لائنگے میری جاں تیرے بابا

مشکیزہ لیےء وا حسینا

دریا پہ چلے وا حسینا

وہ تیرے لئے وا حسینا


پھر کہنے لگی روکے سکینہ پھپھی جاؤ

بابا نہیں آتے تو چچا جاں کو بلاؤ

بھیا علی اکبر ہے کہاں کچھ تو بتاؤ

لگتا ہے مجھے وا حسینا

سب روٹھ گےء وا حسینا

رونے سے میرے وا حسینا


کہہ دو کہ میں اب پیاس کا شکوہ نہ کروں گی

سینے پہ بھی سونے کے لئے ضد نہ کروں گی

پانی نہیں ملتا نہ سہی اشک پیوں گی

سن لو یہ صدا وا حسینا

لوٹ آؤ چچا وا حسینا

تم بحر خدا وا حسینا


کیوں خالی پڑا ہے علی اصغر کا یہ جھولا

ہجرے میں نظر آتا نہیں قاسم نوشاہ

کیوں خون میں ڈوبا ہے علم میرے چچا کا

دم گھٹنے لگا وا حسینا

سینے میں میرا وا حسینا

دو مجھکو صدا وا حسینا


چادر یہ لہو رنگ تمہاری ہوی کیسے

کیا غم ہے کہ آنکھوں میں نظر آتے ہیں حلقے

میں نے تو تمہیں دیکھا نہیں اس طرح روتے

کیا غم ہے تمہیں وا حسینا

بتلاؤ ہمیں وا حسینا

ارے ہم بھی تو سنے وا حسینا


زینب کو بھی آخر نہ رہا ضبط کا یارا

سر پیٹ کے کہنے لگی یہ ثانیء زہرا

اعدا نے بھرے گھر کو سکینہ تیرا مارا

سب مارے گئے وا حسینا

پانی کے لئے وا حسینا

بابا بھی تیرے وا حسینا


اب کوئی نہیں آے گا اب صبر کی جا ہے

مقتل میں تیرے پیاروں کا سر تن سے جدا ہے

مردوں میں فقط سید سجاد بچا ہے

خاموش رہو وا حسینا

اور صبر کرو وا حسینا

بس اشک پیو وا حسینا


کچھ دیر میں جل جائیں گے خیمے بھی ہمارے

چھن جاینگے کانوں سے گوہر بی بی تمہارے

کانوں سے تیرے خوں کے بہیں گے ابھی دھارے

یہ ظلم چلا وا حسینا

اے دختر من وا حسینا

باندھیں گے رسن وا حسینا


بھڑکے گی ابھی آگ جلے گا تیرا دامن

سر نیزوں پہ اور خاک پہ تڑپیں گے سبھی تن

شبیر کی غربت پہ بہت روے گا یہ بن

یہ بانیء شر وا حسینا

لے جاے کدھر وا حسینا

کس کو ہے خبر وا حسینا


سجاد کے پیروں میں بھی زنجیر پڑے گی

دادی تیری روتی ہوئی ہمراہ چلے گی

چادر نہ تیرے اور نہ میرے سر پہ رہے گی

بے گور و کفن وا حسینا

دیکھے گی بہن وا حسینا

شبیر کا تن وا حسینا


ریحان سکینہ نے سنی درد کی تاخیر

بولی کہ پھپھی یوں بھی بگڑ جاتی ہے تقدیر

اب کچھ نہ کہو چلتے ہیں سینے پہ میرے تیر

کرتی تھی بکا وا حسینا

اے اہلِ جفا وا حسینا

کیا ظلم کیا وا حسینا

سن لو صدا وا حسینا

لوٹ آؤ چچا وا حسینا

لوٹ آؤ چچا