بے خطا مارا گیا سبط رسول دو سہارا
وا حسن سبز قبا
زہر سے ٹکڑے جگر خوں سے کفن لال ہوا
وا حسن سبز قبا
خوں اگلتے ہوئے بھای کو بہن نے دیکھا
اور تڑپ کر یہ کہا
تیری غربت پہ اے بھای تیری زینب ہو فدا
وا حسن سبز قبا
بے خطا مارا گیا۔۔۔
ماں کے دکھ سے ابھی آزاد کہاں تھی زینب
ہو گیا کیسا غضب
باپ زندہ نہ رہا بھای سوے خلد گیا
وا حسن سبز قبا
بے خطا مارا گیا۔۔۔
کر دیا زہر ہلاہل نے جگر کے ٹکڑے
اور قاسم کے لئے
کمسنی میں ہے یہ غم شام غریباں جیسا
وا حسن سبز قبا
بے خطا مارا گیا۔۔۔
گھر سے ایک بار جنازہ جو نکل جاتا ہے
کب وہ پھر آتا ہے
ایسا تابوت ہے یہ لوٹ کے جو گھر آیا
وا حسن سبز قبا
بے خطا مارا گیا۔۔۔
شہ نے اس وقت جو غازی کو نہ روکا ہوتا
حشر ہو جاتا بپا
تیر آتے نہ جنازے پہ تمہارے مولا
وا حسن سبز قبا
بے خطا مارا گیا۔۔۔
شہ کو ریحان برادر کا جگر یاد آیا
جب سر کربوبلا
ٹکڑے قاسم کے اٹھتے ہوئے مولا نے کہا
وا حسن سبز قبا
بے خطا مارا گیا۔۔۔