حیا علی خیر العمل
میرے خوں کی طہارت کہتی ہے
مجھے ہر شاہی سے اچھی ہے
نوکری شبیر کی
یہ سب کو میسر ہوتی نہیں
یہ حر جیسوں کو ملتی ہے
نوکری شبیر کی
یہ منصب جس کو مل جاے
زہرا کی دعائیں پاتا ہے
وہ خاک کا زرہ ہو کر بھی
خود خاک شفا بن جاتا ہے
یہ نعمت تو ہم جیسوں کی
تقدیر بناے رکھتی ہے
نوکری شبیر کی۔۔۔
یہ فرش عزا تابوت علم
یہ نوحے مجلس اور ماتم
پانی کی سبیلیں اور لنگر
معصوم علی اصغر کی قسم
ہم اہلِ عزا کی مذہب میں
کہلاتی تھی کہلاتی ہے
نوکری شبیر کی۔۔۔
یہ لوگ جو نوحہ پڑھتے ہیں
یہ لوگ جو ماتم کرتے ہیں
یہ ماں بہنیں جو روتی ہیں
ذاکر جو خطابت کرتے ہیں
دروازہء زہرا پر ان کی
تا روز قیامت پکی ہے
نوکری شبیر کی۔۔۔
شبیر کے جتنے نوکر ہے
سیراب جام کوثر ہے
خدام عزا خانوں کے جو ہے
قسمت کے ابوذر قمبر ہے
اس عزت کو خود بنت علی
قرآں کی میں کہتی ہے
نوکری شبیر کی۔۔۔
مجلس میں سیاست مت کرنا
مولا سے بغاوت مت کرنا
اس فرش عزا پر آ کے طلب
اس ذکر کی قیمت مت کرنا
بے لاس جو ماتم کرتے ہیں
بس ان کو شفاعت دیتی ہے
نوکری شبیر کی۔۔۔
وہ سجدۂ آخر جلتی زمیں
جس سجدے کا ثانی ہی نہیں
خنجر کے تلے جس دم رکھی
شبیر نے ہاے زخمی جبیں
جبریل نے آ کر دی یہ صدا
منظور خدا نے کر لی ہے
نوکری شبیر کی۔۔۔
ریحان قلم بھی نوکر ہے
کاغذ بھی غلام سرور ہے
درویش صفت ہر لفظ میرا
لکھتا جو عزا کا منظر ہے
کہتی ہے میری نوحہ گوی
تقدیر میں تیری لکھ دی ہے
نوکری شبیر کی۔۔۔