Kanz e Aza

مہندی قاسم تیرے

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

مہندی قاسم تیرے ہاتھوں میں رچاے مادر

آجا آجا تجھے سینے سے لگاے مادر


کوئی قاصدھی نہیں ہے جو مدینے جاے

کیسے صغرا کو مدینے سے بلاے مادر

مہندی قاسم تیرے۔۔۔


پھول اشکوں کے پروتی ہوں تیرے سہرے کے

سر پہ آنچل تیرے آہوں کا سجاے مادر

مہندی قاسم تیرے۔۔۔


ہاتھ میں کنگنا جو باندھوں توپڑھوں ناد علی

نظر بد سے تجھے اعدا کی بچاے مادر

مہندی قاسم تیرے۔۔۔


تیری بارات میں ارمان ہو براتی میرے

اور شہ بالا بھی اصغر کو بناے مادر

مہندی قاسم تیرے۔۔۔


عقد کا صیغہ پڑھے روح تیرے دادا کی

گل جنت تیری مسند پہ بچھاے مادر

مہندی قاسم تیرے۔۔۔


چاند تاروں کی کرن ڈھانپوں تیرے جوڑے میں

اور زہرا کی ردا سر پہ اڑھاے مادر

مہندی قاسم تیرے۔۔۔


تیری دلہن کی جو پوشاک ہے پلکوں سے سیوں

اس کو سورج کی نگاہوں سے بچاے مادر

مہندی قاسم تیرے۔۔۔


کیسی بارات گیء گھر سے نہ واپس آی

ڈھونڈنے لال کو اپنے کہاں جاے مادر

مہندی قاسم تیرے۔۔۔


کیسے شادی تھی یہ ریحان کہ مرتے دم تک

اپنے بیٹے کے لئے اشک بہاے مادر

مہندی قاسم تیرے۔۔۔