Kanz e Aza

مولا عباس

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

ہے سایہ فگن دو عالم پر

سقاے سکینہ تیرا الم

تو شیر خدا کا ثانی ہے

رکھا ہے وفا کا تونے بھرم

ہے ساتھ الم ہر گام تیرا

ہے عقدہ کشائی کام تیرا

ہے ذکر وفا انعام تیرا

عباس علی ہے نام تیرا

عباس عباس عباس


جس پہ کرم ہے تیرا

ہے اس سے راضی خدا

مولا عباس مولا عباس


باب الحوایج تیرا لقب ہے

زندہ وفا بھی تیرے سبب ہے

تیرے الم کا فیض ہے جاری

سنتا ہے تو فریاد ہماری

ہے جو لہو میں وفا

یہ بھی ہے تیری عطا

مولا عباس۔۔۔

جس پہ کرم ہے۔۔۔


تیرا الم ہر غم کی دوا ہے

تیری طرف ہر دست دعا ہے

تیرے وسیلے پر جو یقیں ہے

کی دعا رد ہوتی نہیں ہے

رب سے کہوں بھی تو کیا

جو مانگا تو نے دیا

مولا عباس۔۔۔

جس پہ کرم ہے۔۔۔


میں نے زمانے کو یہ بتایا

ہے یہ سقی رب کا ہم سایہ

سارے جہاں کو پالنے والا

رب کے خزانے کا رکھوالا

بن مانگے سن لے دعا

ایسا سقی ہے میرا

مولا عباس۔۔۔

جس پہ کرم ہے۔۔۔


اے میرے غازی ہم ہیں سوالی

بھر دے ہماری جھولیاں خالی

تیری کنیزوں نے ہے پکارا

دے دے علی اصغر کا صدقہ

تیرے تو در سے کبھی

خالی نہ کوئی گیا

مولا عباس۔۔۔

جس پہ کرم ہے۔۔۔


تیرا کرم بے دست ہے ایسا

کون بھلا تنگ دست رہے گا

کاسہ ء جو ہر وقت اٹھا کر

در پہ کھڑے ہیں تیرے گداگر

مولا علی کی طرح

ہے تو بھی مشکل کشا

مولا عباس۔۔۔

جس پہ کرم ہے۔۔۔


ہم ہیں فقیر اور تو ہے شہنشاہ

ہم ہیں مریض اور تو ہے مسیحا

ساتھ جو تیرا پیار ہو مولا

کوئی کہاں بیمار ہو مولا

تیرا کرم وہ دوا

ٹالے جو سر سے قضا

مولا عباس۔۔۔

جس پہ کرم ہے۔۔۔


تیرے مصائب بھولے کہاں ہم

آتی ہے جب بھی آٹھ محرم

روتے ہیں پرچم تیرے سجا کر

بچوں کو اپنے سقہ بنا کر

کرتے ہیں ماتم بپا

یہ کہہ کے اہل عزا

مولا عباس۔۔۔

جس پہ کرم ہے۔۔۔


کیسا تھا درد بھرا وہ منظر

شہ نے کہا زینب سے یہ روکر

دیکھو زرا یہ حلقہء ماتم

تشنہ دہن اور غازی کا پرچم

کرتے ہیں پیاسے سبھی

یہ کہہ کے ماتم بپا

مولا عباس۔۔۔

جس پہ کرم ہے۔۔۔


تیرے غلام عرفان اور مظہر

تیری وفا سے دل ہے منور

اک امانت تیرا الم ہے

ہم پر جب یہ دست کرم ہے

جاری رہے گا صدا

یہ کاروان عزا

مولا عباس۔۔۔

جس پہ کرم ہے۔۔۔