Kanz e Aza

مم مات حب

A noha written by Majid Raza Abidi. Lyrics in Urdu.

راہ حسینی پر جو انسان چلتا نہیں

زندہ رہ کر بھی وہ انساں زندہ نہیں

حب آل محمد میں جو مر جاۓ

تو وہ مر بھی جاے اگر تو مرتا نہیں


مم مات اعلٰی حبِ آل محمد

ماتا شہیدا


آل نبی کی الفت میں لوگوں

جو مر گیا وہ مرتا نہیں ہے

ہے حق کا وعدہ اور سچا وعدہ

اسکو خدا خود رکھتا ہے زندہ

مم مات اعلٰی حبِ۔۔۔


ماتم تو ہو گا ماتم تو ہو گا

ہر سمت ہو گا ہر گھر میں ہو گا

روز اذل سے روز ابد تک

زہرا سے ہے یہ خالق کا وعدہ

مم مات اعلٰی حبِ۔۔۔


ہے کربلا کی آواز پیہم

اپنا ہے رہبر غازی کا پرچم

ہر ماتم کا جزبہ تو دیکھو

غازی کا پرچم گرنے نہ دے گا

مم مات اعلٰی حبِ۔۔۔


مسلم حبیب و جون اور حابس

شبیر کے سب بے مثل ناصر

جب لڑتے لڑتے میدان میں گرتے

سب کے لبوں پر تھا اک نعرہ

مم مات اعلٰی حبِ۔۔۔


ہاے وہ قاسم ہاے وہ اصغر

عباس غازی ہاے وہ اکبر

رو رو کے ان پر ہم جان دینگے

پورا کرینگے ہم اپنا وعدہ

مم مات اعلٰی حبِ۔۔۔


جب بھی شہادت پاتا ہے کوی

شبیر اس کو آتے ہے لینے

آنسوں بہا کر خود شہ دین کو

دیتا ہے پرسہ کربوبلا کا

مم مات اعلٰی حبِ۔۔۔


ہم رونے والے کربوبلا کے

ڈرتے نہیں ہے جور و ستم سے

گردن کٹای بازو کٹاے

لیکن نہ چھوڑا غم کربلا کا

مم مات اعلٰی حبِ۔۔۔


اے میری ماؤں اے میری بہنوں

ڈرنا نہیں تم دور ستم سے

صغریٰ کے غم سے لیلیٰ کے غم سے

بڑھ کر نہیں کوئی غم ہمارا

مم مات اعلٰی حبِ۔۔۔


ماجد یہ لکھ کر سب کو بتا دو

اے شادمان تم سب کو سنا دو

ہم ماتمی ہے شاہ ہدا کے

مر کر بھی ہم تو رہتے ہیں زندہ

مم مات اعلٰی حبِ۔۔۔