جب شمر مارتا تھا طمانچہ حسین کو
آتی تھی یاد بالی سکینہ حسین کو
نیزے کی نوک مار کے پسلی میں بار بار
جلتی زمیں پہ زیں گرایا حسین کو
جب شمر مارتا تھا۔۔۔
پتھر کسی نے مارے تو پھینکی کسی نے خاک
رن میں کسی نے بالوں سے کھینچا حسین کو
جب شمر مارتا تھا۔۔۔
خنجر چلا رہا ہے وہ سینے پہ بیٹھ کر
بچی نہ آ کے دیکھ لے بابا حسین کو
جب شمر مارتا تھا۔۔۔
ایک ماں نے بال کھولے ہے بلکل اسی جگہ
جس جا پہ شامیوں نے گرایا حسین کو
جب شمر مارتا تھا۔۔۔
ستر قدم سے دیکھ کے خنجر کبھی گلا
زینب نے تیرہ بار پکارا حسین کو
جب شمر مارتا تھا۔۔۔
ذبح کے وقت دیتے ہیں پانی ذبیح کو
مقتل میں قتل کر دیا پیاسا حسین کو
جب شمر مارتا تھا۔۔۔
خنجر تو صرف پیاسے کی گردن پہ چل گیا
عباس تیری موت نے مارا حسین کو
جب شمر مارتا تھا۔۔۔
زیشان پسلیاں تھی شکستہ بہ وقت دفن
عابد نے کس طرح سے اٹھایا حسین کو
جب شمر مارتا تھا۔۔۔