غیرتِ مصطفیٰ بے ردا آ گیء
بنت شیر خدا بے ردا آ گیء
مظلوم کربلا کی عزادار آ گیء
زینب برہنہ سر جو پازار آ گیء
تلوار کی بغیر لڑونگی میں ایسی جنگ
خطبے پڑھوں گی ایسے کہ دشمن بھی ہونگے دنگ
دیکھو حسین تم بھی ہمارے جہاد کو
زینب ہے آج بن کے علمدار آ گیء
مظلوم کربلا کی۔۔۔
زینب نے زندگی میں نہ دیکھی کوئی خوشی
روتی ہوی وہ شام کی راہوں میں مر گیء
تنہا لحد میں بھای کو رونے کے واسطے
سرکار پنجتن کی وہ غم خوار آ گیء
مظلوم کربلا کی۔۔۔
جس دم اٹھا یہ شور کہ پیاسے کو مار لو
جلدی کرو نبی کے نواسے کو مار لو
سن کر یہ شور ڈھونڈتی تنہا حسین کو
مقتل میں بنت حیدر کرار آ گیء
مظلوم کربلا کی۔۔۔
چہلم کو کربلا میں جو پہنچا تھا قافلہ
زینب نے کہہ کے ناقے سے خود کو گرایا تھا
بدلے چکا کے بابا کے سارے میرے حسین
چہلم منانے آپ کی زوار آ گیء
مظلوم کربلا کی۔۔۔
محشر کے روز آے گی جب نایب بتول
تنویر یہ کہیں گے خدا سے میرے رسول
زندہ رکھے ہے جس نے ارادے حسین کے
یا رب وہ میرے دیں کی مددگار آ گیء
مظلوم کربلا کی۔۔۔
آیا سوال جب کبھی دیں کے اصول کا
آیا ہے کام خون علی و بتول کا
سنت ادا بتول کی کرنے کے واسطے
شبیر کی بہن جو دربار آ گیء
مظلوم کربلا کی۔۔۔
جس کے حیا سے شمس نے خود کو چھپا لیا
امت شقی نے قیدی اسی کو بنا لیا
کربوبلا کے دشت سے بازار شام میں
چادر لٹا کے قافلہ سالار آ گیء
مظلوم کربلا کی۔۔۔