دیکھو مزار فاطمہ کتنا اداس ہے
یا مظلومہ یا معصومہ یا زہرا
یا زہرا یا زہرا یا زہرا
دیکھو مزار فاطمہ کتنا اداس ہے
بس ایک نشان سنگ ہی تربت کے پاس ہے
محروم چومنے سے بھی ہر حق شناس ہے
بول اے زمانے دیگا بھلا کیا جواب تو
محشر میں مصطفٰی کے جب آے گا رو برو
یا مظلومہ یا معصومہ یا زہرا
یا زہرا ۔۔۔
اللہ رے یہ فاطمہ زہرا کی بے کسی
اک شمع بھی جلانے کو آتا نہیں کوئی
تنہا ہے ایک گوشے میں بیٹی رسول کی
چاروں طرف مدینے میں پھیلی ہے روشنی
ٹوٹے ہوئے مزار سے لپٹی ہے بے کسی
یا مظلومہ یا معصومہ یا زہرا
یا زہرا ۔۔۔
بول اے زمانے کیا تیرے دامن میں کچھ نہ تھا
زہرا نے ہر نماز میں دی ہے تجھے دعا
تو ایک ٹوٹی قبر ہی زہرا کو دے سکا
جب دیکھتے ہے اجڑی ہوی قبر سیدہ
لگتا ہے جیسے دھوپ میں بیٹھی ہے فاطمہ
یا مظلومہ یا معصومہ یا زہرا
یا زہرا ۔۔۔
زہرا وہی کے جس کے پسر ہیں حسن حسین
زہرا وہی کہ جس کے ہیں شوہر شہ حنین
زہرا وہی کہ جو دل پیغمبری کا چین
ایسا لٹا یہ چین کے گھر بار لٹ گیا
اک دل تھا فاطمہ کا جو سو بار کٹ گیا
یا مظلومہ یا معصومہ یا زہرا
یا زہرا ۔۔۔
پہلو میں آپ کے ہے حسن زین العابدین
باقر بھی اور جعفر صادق بھی ہیں یہی
ہاے کسی کی قبر سلامت بھی اب نہیں
محشر میں اپنا درد سناے گی فاطمہ
امت نے جو کیا ہے بتایں گی فاطمہ
یا مظلومہ یا معصومہ یا زہرا
یا زہرا ۔۔۔
غربت رسول زادی کی پڑتی ہے مرثیہ
حسرت سے تکتا رہتا ہے روضہ رسول کا
آنکھوں میں آشک چیختے ہیں وا محمدا
فرش عزا بچھانے کو آجائیے امام
زہرا کا غم منانے کو آجائیے امام
یا مظلومہ یا معصومہ یا زہرا
یا زہرا ۔۔۔
بی بی تمہارے لال کے غم خوار آے ہیں
جانے کہاں کہاں سے عزادار آے ہیں
نوحہ سنانے آپ کے زوار آے ہیں
یہ آرزو تھی آنکھوں سے مٹی لگاےنگے
سوچا نہ تھا کہ فاتحہ پڑھنے نہ پائیں گے
یا مظلومہ یا معصومہ یا زہرا
یا زہرا ۔۔۔
زوار چپ ہیں سارا بقیہ اداس ہے
کربوبلا خموش مدینہ اداس ہے
ہر ایک نبی کا چاہنے والا اداس ہے
بی بی کو قبر میں بھی سکوں ہے نہ چین ہے
ہے پسلیوں میں ہاتھ زباں پر حسین ہے
یا مظلومہ یا معصومہ یا زہرا
یا زہرا ۔۔۔