Kanz e Aza

مدد کرو فضہ

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

مدد کرو فضہ مدد کرو فضہ


شکستہ پہلو سے میرے یہ در ہٹا دو خدارا

مدد کرو فضہ


تمہاری زحمتیں جلدی سے اب تمام کروں

میں جاتے جاتے جہاں سے انہیں سلام کروں

وہ دیکھو آ گےء بابا اٹھا دو دے کے سہارا

مدد کرو فضہ۔۔۔


گرا ہے ٹوٹ کے آنگن میں گوشوارہ میرا

ہے کان زخمی ستمگر نے اس طرح مارا

علی نہ دیکھے خدارا چھپا دو زخم یہ میرا

مدد کرو فضہ۔۔۔


چلو مدینے میں ایک ایک پہ جاینگے

غدیر کیا ہے انہیں یاد ہم دلاینگے

فدک تو چھن گیا میرا یہ حق نہ چھینے علی کا

مدد کرو فضہ۔۔۔


مریض موت کے جیسی نحیف لگتی ہوں

میں آج تم سے زیادہ ضعیف لگتی ہوں

لگا ہے جب سے طمانچہ مجھے نظر نہیں آتا

مدد کرو فضہ۔۔۔


سہارا دے کے مجھے لے چلو خدارا وہاں

وہ رسی باندھ کے حیدر کو لے گےء ہیں جہاں

نہ اب ہو دیر خدارا ہے میرا مولا اکیلا

مدد کرو فضہ۔۔۔


یہ بات سونچ کے دل غم سے پارہ پارہ ہے

حسن کے سامنے ظالم نے مجھکو مارا ہے

بتا دو کیسے کرونگی بھلا میں سامنا اسکا

مدد کرو فضہ۔۔۔


میں بال کھول کے عرش علا ہلا دونگی

ابوالحسن کو نہ چھوڑا تو بد دعا دونگی

دعا کے واسطے میرا یہ ہاتھ اٹھا دو خدارا

مدد کرو فضہ۔۔۔


ہوی یہ کہہ کے تکلم خموش وہ بی بی

میں اپنے لال سے رخصت نہ ہو سکونگی کبھی

لٹا دو جانب قبلہ حسین آتا ہی ہوگا

مدد کرو فضہ۔۔۔