Kanz e Aza

ماتم کرو

A noha written by Waiz Sultanpuri. Lyrics in Urdu.

اے عزاداروں اے وفاداروں

اے عزاداروں شہ کے غم خواروں


آ گیا ماہ عزا أہل عزا ماتم کرو

ہے جنابِ سیدہ کی یہ صدا ماتم کرو


چاند جب ماہ محرم کا نظر آنے لگے

کیفیت ایسی ہو چہرہ غم سے مرجھانے لگے

کر کے رخ اپنا سوے کربوبلا ماتم کرو

آ گیا ماہ عزا۔۔۔


جب کہیں فرش عزا بچھنے لگے رکھنا خیال

تین دن کی پیاس میں مارا گیا ہے میرا لال

ہے یہی میرے دکھے دل کی دوا ماتم کرو

آ گیا ماہ عزا۔۔۔


بے خطا مارا گیا میرا پسر پردیس میں

لوٹ ڈالا ظالموں نے میرا گھر پردیس میں

ہو گیء میرے دلاروں پر جفا ماتم کرو

آ گیا ماہ عزا۔۔۔


عید کے دن میرے بابا جس کا ناقہ خود بنے

لے کے کپڑے خلد سے آیا ملک جس کے لئے

اس کا لاشہ تین دن‌ عریاں رہا ماتم کرو

آ گیا ماہ عزا۔۔۔


میرے بچے کا تھا ایک بیٹا جو تھا کڑیل جواں

ایک بچہ چھ مہینے کا تھا اصغر بے زباں

ہو گےء پردیس میں دونوں جدا ماتم کرو

آ گیا ماہ عزا۔۔۔


سینۂ اکبر پہ جب نیزہ لگا میں پاس تھی

جب میرا عباس گھوڑے سے گرا میں پاس تھی

بٹ گیا ٹکڑوں میں دل اس دم میرا ماتم کرو

آ گیا ماہ عزا۔۔۔


میرے دل کا درد تم کو دیکھ کر ہوتا ہے کم

اے عزاداروں مناؤ میرے شہزادوں کا غم

دونگی میں محشر کے دن اس کا صلہ ماتم کرو

آ گیا ماہ عزا۔۔۔


جب تلک سانسیں ہیں وایض یہ عزا جاری رہے

تم رہو یا نہ رہو لیکن عزاداری رہے

اے علی چلتا رہے یہ سلسلہ ماتم کرو

آ گیا ماہ عزا۔۔۔