Kanz e Aza

لو جا رہی ہے

A noha written by Majid Raza Abidi. Lyrics in Urdu.

ویران ہوا میرا گھر زہرا تمہارے بعد

کیسے جیےء گا حیدر زہرا تمہارے بعد


میت پہ سیدہ کی حیدر نے یہ پکارا

لو جا رہی ہے زہرا

اے بچوں آخری ہے دیدار فاطمہ کا

لو جا رہی ہے زہرا


حق مانگے وہ پہنچی پر خالی ہاتھ لوٹی

درباریوں سے بولی

اب خالی ہاتھ ہوکر تم سب گواہ رہنا

لو جا رہی ہے زہرا

میت پہ سیدہ کی۔۔۔


شعلوں کی ضد پہ آ کر دروازہ جل چکا تھا

زہرا پہ گر رہا تھا

بس اک صدا یہ آی فضہ مجھے بچانا

لو جا رہی ہے زہرا

میت پہ سیدہ کی۔۔۔


وہ چھوٹے چھوٹے بچے در کو ہٹا رہے تھے

ماں کو بچا رہے تھے

ماں کہہ رہی تھی بچوں حافظ علی تمہارا

لو جا رہی ہے زہرا

میت پہ سیدہ کی۔۔۔


آی شب شہادت زہرا نے کی وصیّت

سنیےء شہ ولایت

بچے ہیں میرے چھوٹے ان کا خیال رکھنا

لو جا رہی ہے زہرا

میت پہ سیدہ کی۔۔۔


زینب سے روکے بولی تم میرے بعد گھر میں

ماں کی جگہ ہو بیٹی

سرور جہاں بھی جاے تم ساتھ ساتھ جانا

لو جا رہی ہے زہرا

میت پہ سیدہ کی۔۔۔


اے میرے چاروں بچے اور میرا سب گھرانہ

تیرے حوالے فضہ

تجھکو تو کربلا تک ان کے ہے ساتھ جانا

لو جا رہی ہے زہرا

میت پہ سیدہ کی۔۔۔


افسوس مسلموں نے یثرب میں در جلایا

کربل میں گھر جلایا

وہ تھی شب غریباں جب کہہ رہی تھی زہرا

لو جا رہی ہے زہرا

میت پہ سیدہ کی۔۔۔


مختار اور ماجد اک کرب ہے مسلسل

یہ فقرو سیدہ کا

شیعوں کو یا علی تو میرا سلام کہنا

لو جا رہی ہے زہرا

میت پہ سیدہ کی۔۔۔