ہاے عباس ہاے عباس
مشک چھدی بازو کٹے قتل علمدار ہوا
تھی لب حسین پر بکا لاچار ہوا میں
خاک اڑاے حسین دشت بیابان میں
قتل علمدار ہوگیا لاچار ہوا میں
آج علی کا پسر بن میں اکیلے ہوا
لاشے شہیدوں کے ہیں چاروں طرف اشقیا
دل ہے میرا کربلا آنکھ میری علقمہ
کون سہارا بنے ظلم کے طوفان میں
قتل علمدار ہوگیا لاچار ہوا میں
خاک اڑاے حسین۔۔۔
شدت الم سے کانپ رہا ہے بدن
آے نگے امداد کو شیر خدا صاف شکن
بیکس و لاچار ہے اک غریب الوطن
کوئی مسیحا نہیں آج بیابان میں
قتل علمدار ہوگیا لاچار ہوا میں
خاک اڑاے حسین۔۔۔
بھائی کی سن کر صدا دشت کو سرور چلے
پڑھتے ہوئے مرثیہ آنکھوں میں آنسوں لےء
راہ میں مظلوم کو بھای کے بازو ملے
اک قیامت ہوی غم سے دل و جان میں
قتل علمدار ہوگیا لاچار ہوا میں
خاک اڑاے حسین۔۔۔
بازو اٹھاتے ہوئے بولے شہ کربلا
جینے سے بیزار ہے ابنِ شہ لافتی
ضبط کے بندھن سبھی ٹوٹ گےء ہے خدا
کوئی کمی اب نہیں موت کے سامان میں
قتل علمدار ہوگیا لاچار ہوا میں
خاک اڑاے حسین۔۔۔
ٹھوکریں کھاتے چلے ہاتھ رکھے قلب پر
فرقت عباس میں ٹوٹی ہوئی تھی کمر
کہتے رہے ہر قدم قلب و جگر پیٹ کر
نام میرا لکھ گیا درد کے قرآن میں
قتل علمدار ہوگیا لاچار ہوا میں
خاک اڑاے حسین۔۔۔
شاہ کو المختصر بھائی کا لاشہ ملا
تھام کے دل شاہ دیں کرنے لگے مرثیہ
ساتھ ہمارا ابھی چھوڑو نہیں با وفا
کہتے تھے اہل ستم ظلم کے میدان میں
قتل علمدار ہوگیا لاچار ہوا میں
خاک اڑاے حسین۔۔۔
دم تھا لبوں پر رکا کہنے لگا باوفا
آخری دیدار کو باقی تھا یہ سلسلہ
بھائی کو بھای کہا جام شہادت پیا
اور بڑھے رنج و غم قلب پریشان میں
قتل علمدار ہوگیا لاچار ہوا میں
خاک اڑاے حسین۔۔۔
خون میں ڈوبا الم لاے جو شاہ زمن
خیموں میں کہرام تھا بھای سے بولی بہن
چھوڑ کے عباس کو آے ہو کیوں پر محن
شاہ نے روکر کہا دشت بیابان میں
قتل علمدار ہوگیا لاچار ہوا میں
خاک اڑاے حسین۔۔۔
صفدر و مظہر بھلا کیسے بیاں ہو وہ غم
بالی سکینہ کے تھے بین یہ زیر الم
لوٹ بھی آؤ چچا آپ کو میری قسم
حشر اٹھا خیمہء سیدے زیشان میں
قتل علمدار ہوگیا لاچار ہوا میں
خاک اڑاے حسین۔۔۔