Kanz e Aza

قبر پہ بھای کے

A noha. Lyrics in Urdu.

قبر پہ بھای کے کہتی تھی یہ روکر زینب

آی ہے شام کے زندان سے چھٹ کر زینب


بے کفن لاش پڑی تھی تمہاری میداں میں

یہ نہ سمجھو کہ بہن بھول گیء زنداں میں

روتی رہتی تھی اسی یاد میں مضطر زینب

قبر پہ بھای کے۔۔۔


آپ کے بعد بڑے ظلم و ستم ہم پہ ہوے

مال و اسباب لٹے خیمے جلے قید ہوے

کربلا سے گیء تا شام کھلے سر زینب

قبر پہ بھای کے۔۔۔


میرا بیمار اگر ضعف سے رک جاتا کہیں

پشت بیمار میں نیزوں کو چھپاتے تھے لعیں

بھیا رہ جاتی تھی اس وقت تڑپ کر زینب

قبر پہ بھای کے۔۔۔


ایک چھوٹی سی رسن میں تھے بندھے سب قیدی

ساتھ ہی ساٹھ میں گردن تھی بندھی بچی کی

ہر قدم کھاتی تھی تقدیر کی ٹھوکر زینب

قبر پہ بھای کے۔۔۔


کیا سناؤں دل مضطر کا فسانہ بھیا

چھل گیا سخت رسن سے میرا شانہ بھیا

اس طرح باندھی تھی رسی سے جکڑ کر زینب

قبر پہ بھای کے۔۔۔


کرتی تھی خم تو سکوں پاتے تھے بچے میرے

سیدھی ہونے سے گلے بچوں کے کس جاتے تھے

اس لیئے چلتی تھی بازار میں جھک کر زینب

قبر پہ بھای کے۔۔۔