قبر زہرا بنا رہا ہیں علی
اپنی غربت چھپا رہے ہیں علی
کیوں کمر جھک گیء ہے مولا کی
کس کی میت اٹھا رہے ہیں علی
اپنی غربت چھپا رہے ہیں علی
قبر زہرا بنا رہا ہیں۔۔۔
وقت تلقین زخمی شانوں کو
دھیرے دھیرے ہلا رہے ہیں علی
اپنی غربت چھپا رہے ہیں علی
قبر زہرا بنا رہا ہیں۔۔۔
سامنا ہوگیا ہے کن فز سے
صبر کو آزما رہے ہیں علی
اپنی غربت چھپا رہے ہیں علی
قبر زہرا بنا رہا ہیں۔۔۔
اپنی گردن پہ نیل رسی کا
بیٹیوں سے چھپا رہے ہیں علی
اپنی غربت چھپا رہے ہیں علی
قبر زہرا بنا رہا ہیں۔۔۔
رات ہوگی تو دیں گے غسل و کفن
آسماں دیکھے جا رہے ہیں علی
اپنی غربت چھپا رہے ہیں علی
قبر زہرا بنا رہا ہیں۔۔۔
دیتے جاتے ہیں غسل بی بی کو
ہچکیاں لیتے جا رہے ہیں علی
اپنی غربت چھپا رہے ہیں علی
قبر زہرا بنا رہا ہیں۔۔۔
کیسا غم ہے جو آج چلتے ہوئے
بارہا لڑکھڑا رہے ہیں علی
اپنی غربت چھپا رہے ہیں علی
قبر زہرا بنا رہا ہیں۔۔۔
کیسی نعمت سے ہوگےء محروم
ہاتھ کیوں ملتے جا رہے ہیں علی
اپنی غربت چھپا رہے ہیں علی
قبر زہرا بنا رہا ہیں۔۔۔
ایک زہرا اک اپنی غربت کا
دو جنازے اٹھا رہے ہیں علی
اپنی غربت چھپا رہے ہیں علی
قبر زہرا بنا رہا ہیں۔۔۔
اے تکلم بتول کے غم میں
اب بھی آنسوں بہا رہے ہیں علی
اپنی غربت چھپا رہے ہیں علی
قبر زہرا بنا رہا ہیں۔۔۔