قبر اصغر کی بنانے میں بہت دیر لگی
شہ کو اک چاند چھپانے میں بہت دیر لگی
کچھ قدم دور ہے بازار سے دربار مگر
پھر بھی شہزادی کو آنے میں بہت دیر لگی
قبر اصغر کی ۔۔۔
شہ نے ہر لاش کو جلدی سے اُٹھایا لیکن
لاش اکبر کی اُٹھانے میں بہت دیر لگی
قبر اصغر کی ۔۔۔
ٹکڑے چُنتے ہوئے قاسم کے کہا مولا نے
ہائے افسوس کہ آنے میں بہت دیرلگی
قبر اصغر کی ۔۔۔
ہاں اس قدر پیاس سے سوکھا تھا گُلِ سرور
شمر کو تیغ چلانے میں بہت دیر لگی
قبر اصغر کی ۔۔۔
کربلا جا کے تکلم نے یہ ہی پوچھا تھا
مجھ کو سرکار بلانے میں بہت دیر لگی
قبر اصغر کی ۔۔۔