Kanz e Aza

فاطمہ زہرا کا

A noha. Lyrics in Urdu.

فاطمہ زہرا کا یارب خوب ہے گلزار بھی

گل ہی گل ہے اور نظر آتا نہیں اک خار بھی


پانچ حرف اسلام میں ہیں پانچ حرف ایمان میں

پنجتن اسلام ہیں ایمان کا مینار بھی

فاطمہ زہرا ۔۔۔


وقتِ آخر رو کہ یہ شہ سے کہا عباس نے

رن میں ہوں چاہتا ہوں آقا آپ کا دیدار بھی

فاطمہ زہرا ۔۔۔


سیدِ سجاد کے سر پرقیامت آ گئی

سربرہنہ ہیں حرم اور شام کا بازار بھی

فاطمہ زہرا ۔۔۔