Kanz e Aza

غازی کی یاد میں

A noha written by Agha Sarosh. Lyrics in Urdu.

سقاے سکینہ عباس علمدار

ہاے عباس ہاے عباس ہاے عباس


غازی کی یاد میں یوں روئی سکینہ

پتھر آنکھیں بھر آئیاں


پیاسوں کا لہو تو ارذہن تھا

پانی کی وہی مہنگائیاں


عاشور کو پیاسی بھتیجی سے

وعدہ جو تیرا پورا نہ ہوا

پانی پہ لرزتی ہے اب تک

عباس تیری پرچھائیاں

پتھر آنکھیں۔۔۔


فرزند علی زہرا کے پسر

جلد آؤ ترای سے اٹھ کر

پھر خانۂ زہرا جلتا ہے

لوٹ آی ہے پھر بلوایاں

پتھر آنکھیں۔۔۔


جس دن سے گےء فرزند نبی

سونی ہے پڑی ایک ایک گلی

ہم جولیاں بن گیء صغرا کی

بیتی یادیں تنہائیاں

پتھر آنکھیں۔۔۔


اے دامان ساحل تو ان کو

عباس کے شانے مت کہنا

یہ ضبط وغا میں ہے غازی کی

دو ٹوٹی ہوئی انگڑائیاں

پتھر آنکھیں۔۔۔


میداں میں عون و محمد نے

دریا کی یہ طرف رخ بھی نہ کیا

دیکھی نہ گیء یوں پیاسوں کے

پانی سے یہ بے پروائیاں

پتھر آنکھیں۔۔۔


ہے ایک رسن میں بارہ گلے

ساے کے ستاے دھوپ جلے

بے پردہ پھرای جاتی ہے

عباس تیری مانجاییاں

پتھر آنکھیں۔۔۔


نو رس غنچے پامال ہوے

گل پھول ثمر بے حال ہوے

زہرا و علی کے آنگن میں

الٹی چل گیء پروییاں

پتھر آنکھیں۔۔۔


تجھے شادماں روتا ہے اب تک

اے سینۂ زخمی اکبر کے

دیکھی ہے سروش نے اشکوں میں

تیرے زخم کی سی گہرائیاں

پتھر آنکھیں۔۔۔