Kanz e Aza

عباس ہم کو لاش

A noha written by Ali Jaweed Maqsood. Lyrics in Urdu.

عباس ہم کو لاش جواں مل نہیں رہی


اکبر کی جنگ دور سے دیکھا کیےء حسین

جب آخری سلام سنا چل پڑے حسین

ہر ایک قدم پہ ٹھوکریں کھاتے رہے حسین

بھای کو یاد کر کے یہ کہنے لگے حسین

عباس ہم کو۔۔۔


اکبر لڑے ہزاروں سے بے خوف و بے خطر

گرتے ہوے کہا کے خدا حافظ اے پدر

غم سے کلیجے شق ہوا دھندلا گیء نظر

دنیا ہوی سیاہ کہو جاے ہم کدھر

عباس ہم کو۔۔۔


بچھڑے حبیب جینے کی لذت چلی گیء

قاسم گےء تو ضبط کی طاقت چلی گیء

روٹھے جو تم قلب کی قوت چلی گیء

اکبر کے ساتھ میری بسارت چلی گیء

عباس ہم کو۔۔۔


ڈر ہے نہ غم سے عابد بیمار چل بسے

زینب نہ بے ردا کہیں رن میں نکل پڑے

ماں کے تصورات میں سحر کے پھول تھے

وہ کم سے کم پسر کا جنازہ تو دیکھ لے

عباس ہم کو۔۔۔


غم ہے چراغ ہاے میرے گھر کا دیر سے

ہے شوق دید شکل پیمبر کا دیر سے

دل خون ہے تمہارے برادر کا دیر سے

لیلیٰ کو انتظار ہے اکبر کا دیر سے

عباس ہم کو۔۔۔


برچھی ہمارے بیٹے کے دل میں ہے کیا کرے

کس طرح اسکے درد جگر کی دوا کرے

ہم بے معینو یاورو ناصر ہے کیا کرے

پہنچیں گے لاش تک جو مدد مرتظی کرے

عباس ہم کو۔۔۔