Kanz e Aza

عباس کو ہاتھوں

A noha written by Qamar Hasnain. Lyrics in Urdu.

اک خواب میں دیکھا کسی عالم نے یہ منظر

کہتا ہے کوئی قرض میرا ذکر ہے تم پر

مظلومیء عباس بیاں کیوں نہیں کرتے

تم لوگ کبھی میرے مصایب نہیں پڑھتے

سر چور تھا پیوست تھا جب تیر جبیں پر

بن ہاتھوں کے عباس گرے کیسے زمیں پر


مشکل میں ہے عباس مصیبت میں ہے عباس

اس ڈوبتی کشتی کو کنارہ کوئی دے دے

عباس کو ہاتھوں کا سہارا کوئی دے دے


جب نہر سے پانی لیےء واپس ہوا غازی

بھاگی ہوی وہ فوجیں عدو لوٹ کے آی

بارش ہوی پیاسے پہ وہاں تیر ستم کی

بازو بھی کٹے مشک چھدی بہہ گیا پانی

اس ڈوبتی کشتی کو کنارہ کوئی دے دے

عباس کو ہاتھوں کا۔۔۔


صابر ہے لڑائی کا کہاں اذن ملا ہے

دل ٹوٹ گیا مشک پہ جب تیر لگا ہے

غازی کا لہو مشک سکینہ سے بہا ہے

گھوڑے پہ یہ لہراتا ہوا دیکھ رہا ہے

اس ڈوبتی کشتی کو کنارہ کوئی دے دے

عباس کو ہاتھوں کا۔۔۔


بے بام کا در کس طرح گرتا ہے زمیں پر

بے ہوش کا سر کس طرح گرتا ہے زمیں پر

بے ہاک شجر کس طرح گرتا ہے زمیں پر

بے دست بشر کس طرح گرتا ہے زمیں پر

اس ڈوبتی کشتی کو کنارہ کوئی دے دے

عباس کو ہاتھوں کا۔۔۔


یا جعفر طیار مدد کے لئے آؤ

یا سید ابرار مدد کے لیےء آؤ

یا حیدر کرار مدد کے لیےء آؤ

اے سب کے مددگار مدد کے لئے آؤ

اس ڈوبتی کشتی کو کنارہ کوئی دے دے

عباس کو ہاتھوں کا۔۔۔


زہرا کا ہے گھوڑے پہ وہ نام شہ دلگیر

ساحل کے طرح جسم ہوا اتنے لگے تیر

گرتا ہے مگر گرنے میں ہو جاتی ہے تاخیر

دیکھیں کوی مظلومیء عباس کی تصویر

اس ڈوبتی کشتی کو کنارہ کوئی دے دے

عباس کو ہاتھوں کا۔۔۔


ہے تیر میری آنکھ میں مشکل کی گھڑی ہے

زخمی ہے بدن میرا اجل پاس کھڑی ہے

پانی نہیں پہنچایا وصیت یہ کڑی ہے

اس وقت سکینہ سے ہمیں شرم بڑی ہے

اس ڈوبتی کشتی کو کنارہ کوئی دے دے

عباس کو ہاتھوں کا۔۔۔


جو ساتھ نبھاتے تھے مدد کے لیےء آییں

جو ناز اٹھاتے تھے مدد کے لیےء آییں

جو مجھکو سلاتے تھے مدد کے لیےء آییں

جھولا جو جھلاتے تھے مدد کے لیےء آییں

اس ڈوبتی کشتی کو کنارہ کوئی دے دے

عباس کو ہاتھوں کا۔۔۔


دشمن میرے آقا کے یہاں سارے لعیں ہیں

کچھ دیر کے مہمان ہیں ہم خاک نشیں ہیں

جو ہاتھ گرے کٹ کے تڑپتے وہ وہی ہیں

میں کیسے دعا مانگوں میرے ہاتھ نہیں ہیں

اس ڈوبتی کشتی کو کنارہ کوئی دے دے

عباس کو ہاتھوں کا۔۔۔


اک سر سے بہا خون کا دریا ہے زمیں تک

بن ہاتھوں کے عباس کو آنا ہے زمیں تک

زہرا کا قمر کس طرح پہنچا ہے زمیں تک

اے‌ پشت فرس فاصلہ کتنا ہے زمیں تک

اس ڈوبتی کشتی کو کنارہ کوئی دے دے

عباس کو ہاتھوں کا۔۔۔