عباس چلے آؤ عباس چلے آؤ
سنو سقاے حرم تمہیں بچوں کی قسم
ٹوٹ جاے نہ بھرم آؤ لہرا کے علم
عباس چلے آؤ عباس چلے آؤ
تم سے تو سکینہ کو بڑی آس ہے غازی
تم آؤ تو منظور ہمیں پیاس ہے غازی
تو تو دل شبیر کا احساس ہے غازی
زرا سن لو یہ صدا آ کے تم بہر خدا
میرا دم گھٹنے لگا اب تو گھر لوٹ کے آ
عباس چلے آؤ۔۔۔
تم بازوے شبیر ہو لشکر کے علمدار
تم ثانیء حیدر ہو دل جعفر طیار
تم سوتے ہو حیبت میں پڑا عابد بیمار
آگ خیموں میں لگی سر سے چادر بھی چھنی
ہے بہت تشنہ لبی اے جری ابنِ جری
عباس چلے آؤ۔۔۔
لو شمر نے مارا وہ سکینہ کو طمانچہ
کانوں سے لہو بہتا ہے جلنے لگا کرتہ
معصوم کو دیتا نہیں کوئی بھی دلاسہ
کیا گوارا ہے تمہیں اے علمدار وفا
ہاتھ زینب کے بندھے اور سکینہ کا گلا
عباس چلے آؤ۔۔۔
پردیس میں اجڑے نہ کوئی ایسے گھرانہ
جس طرح سے اجڑا میرا گھر اے میرے بھیا
روتی ہوی مرقد سے چلی آی ہے زہرا
لب دریا پہ صدا اشک آنکھوں سے رواں
دل سے اٹھتا ہے دھواں ڈھونڈے ہم تم کو کہاں
عباس چلے آؤ۔۔۔
پرچم جو تیرا خوں میں بھرا آیا ہے بھیا
کس نے یہ میرے دل پہ ستم ڈھایا ہے بھیا
پردیس میں تقدیر نے رلوایا ہے بھیا
کب سے مجبور ہوں میں نہر سے دور ہوں میں
اذن ملتا جو مجھے لینے خود آتی تجھے
عباس چلے آؤ۔۔۔
میثم سر مجلس یہ تیری گریہ و زاری
ریحان کے لفظوں پہ بھی رقعت ہوی طاری
دیتے ہیں دعا اہلِ عزا ماں کو تمہاری
بن کے اک اجر کرم تم پہ غازی کا علم
ہر گھڑی سایہ کرے دل یہی کہتا رہے
عباس چلے آؤ۔۔۔