Kanz e Aza

عباس میرے بھائی

A noha written by Faizan. Lyrics in Urdu.

عباس میرے بھائی عباس میرے بھائی

مجھے بھای تو کہدو

ہے میری تمنا کہ ہے میری تمنا کہ

مجھے بھای تو کہدو


آقا ہی کہا ہے مجھے جب جب بھی پکارا

بھای کہو عباس میں بھای ہوں تمہارا

مدت سے میرے دل میں ہے بس ایک تمنا

عباس میرے بھائی۔۔۔


پانی کے لئے بھیجا تھا دریا کے کنارے

یہ کس کی نظر کھا گیء تم کو میرے پیارے

بازو ہے قلم خون میں ڈوبا ہے پھریرا

عباس میرے بھائی۔۔۔


تنہا مجھے اس طرح نہ چھوڑو میرے بھائی

اس حال میں منہ مجھ سے نہ موڑو میرے بھائی

میں سہہ نہیں سکتا ہوں جدائی کا یہ صدمہ

عباس میرے بھائی۔۔۔


جو داغ کلیجے پہ ہیں ‌وہ کس کو دکھاؤں

میں اپنے دکھے دل کی صدا کس کو سناؤں

تم چھوڑ کے جاؤ مجھے دشت میں تنہا

عباس میرے بھائی۔۔۔


ہر سمت نظر آتا ہے اک درد کا منظر

کس موڑ پہ لایا ہے مجھے میرا مقدر

لٹتی ہے میری آنکھوں کے آگے میری دنیا

عباس میرے بھائی۔۔۔


زینب کے دکھے دل کا سہارا بھی تمہیں ہو

معصوم سکینہ کا بھروسہ بھی تمہیں ہو

تم میری ضعیفی کا اثاثہ ہو میرے بھیا

عباس میرے بھائی۔۔۔


کیوں توڑ چلے میرا بھرم کچھ تو بتاؤ

ہے تم کو میرے سر کی قسم کچھ تو بتاؤ

اب کس کو پکاروں گا میں سقاے سکینہ

عباس میرے بھائی۔۔۔


فیضان ادا حق وفا کر گےء عباس

بھای کہا شبیر کو اور مر گےء عباس

میثم رہا تا دیر فضاؤں میں یہ نوحہ

عباس میرے بھائی۔۔۔