Kanz e Aza

عباس عباس

A noha written by Dayam Najafi. Lyrics in Urdu.

پیاسا کنبہ لب دریا

رہ گےء خیموں میں تشنہ بچے

اک صدا ہے سب کے لبوں پر

ہاے عباس

لے کر آؤ پانی چچا

عباس عباس عباس عباس


حلق سبھی کا سوکھ چکا

گویا قرین اب وقتِ قضا ہے

سب نے فقط یہ روکے کہا ہے

لے کر آؤ پانی چچا

عباس عباس۔۔۔


درباری اور آل پیمبر

بے وطنی اور آل پیمبر

تشنہ لبی اور آل پیمبر

لے کر آؤ پانی چچا

عباس عباس۔۔۔


ہاے رے اصغر تشنہ دہانی

غیر ہوی ہے حالت اسکی

کچھ لمحہ بس جان ہے باقی

لے کر آؤ پانی چچا

عباس عباس۔۔۔


لے کے الم دادا کا جاؤ

نہر اٹھا کر خیمے میں لاؤ

زور یداللہ ہی دکھلاؤ

لے کر آؤ پانی چچا

عباس عباس۔۔۔


دھوپ سر بالی ہے غضب کی

سب کا سہارا آس ہو سب کی

سن لو صدا اب پیاسے لب کی

لے کر آؤ پانی چچا

عباس عباس۔۔۔


پیاس سے کیا حالت ہے دیکھو

کچھ بھی نظر آتا نہیں ہم کو

بہر خدا احسان یہ کر دو

لے کر آؤ پانی چچا

عباس عباس۔۔۔


لے کے چلے غازی مشکیزہ

شاہ نے نم آنکھوں سے دیکھا

بچوں نے روکر یہ فرمایا

لے کر آؤ پانی چچا

عباس عباس۔۔۔


نہر سے پانی بھر کے وہ پلٹا

باغی ہوی فوجوں نے گھیرا

پڑھتے رہے بچے یہ نوحہ

لے کر آؤ پانی چچا

عباس عباس۔۔۔


شہ نے اٹھایا دست بردار

دی یہ صدا اطفال پیمبر

اب نہ صدا دینا یہ رو کر

لے کر آؤ پانی چچا

عباس عباس۔۔۔


کیسے کہوں بچوں سے ہمارے

مر گےء بھای نہر کنارے

اب نہ بلانا کہکے یہ پیارے

لے کر آؤ پانی چچا

عباس عباس۔۔۔


اب تو بہت دشوار ہے جینا

کیسے کہے عمو یہ حزینہ

پیاسے ہیں بچے پیاسی سکینہ

لے کر آؤ پانی چچا

عباس عباس۔۔۔


دایم و یزداں پیاسوں کا نوحہ

سن کے یہ شہ نے روکے پکارا

کس سے کہو گے اب یہ خدارا

لے کر آؤ پانی چچا

عباس عباس۔۔۔