Kanz e Aza

عباس جو زندہ

A noha written by N. Sarwar & J. Jaffri. Lyrics in Urdu.

محفوظ قافلہ ہے عباس جو زندہ ہے

ابھی دور کربلا ہے عباس جو زندہ ہے


اس نوری کارواں میں نوری عماریاں ہیں

نوری عماریوں میں نوری سواریاں ہیں

سر پر الم کھلا ہے عباس جو زندہ ہے

---ابھی دور کربلا ہے


نہ محرموں کا مجمع ہٹ ہٹ کے ہے گزرتا

پہرے میں باوفا کے طے ہو رہا ہے رستہ

کیا شان و دبدبہ ہے عباس جو زندہ ہے

---ابھی دور کربلا ہے


عباس جیسا بھائی سالار کارواں ہے

بولے حسین مجھکو پھر کوئی غم کہاں ہے

ہر غم کی یہ دوا ہے عباس جو زندہ ہے

---ابھی دور کربلا ہے


زینب حیا کی ملکہ کلثوم اور رقیہ

لیلیٰ رباب فروا کبرا سکینہ فضہ

ہر بی بی بہ ردا ہے عباس جو زندہ ہے

---ابھی دور کربلا ہے


اصغر سے کھیلتی ہے خوش ہے بہت سکینہ

جب چاہتی ہے سونا ہے بابا جاں کا سینہ

غم سے نہ آشنا ہے عباس جو زندہ ہے

---ابھی دور کربلا ہے