Kanz e Aza

عاشور کا منظر

A noha written by Mazhar Abidi (2026). Lyrics in Urdu.

سجاد کی آنکھوں میں صغرا

عاشور کا منظر دیکھے گی


لٹتے ہوئے اپنی آنکھوں سے

زہرا کا بھرا گھر دیکھے گی


وہ لمحہ نظر آے گا اسے

خیمے سے چلے تھے جب اکبر

کچھ دیر لڑے پھر زخمی ہوئے

گھوڑے سے گرے تھے جب اکبر

پھٹ جائے گا سینہ صدمے سے

جب سینۂ اکبر دیکھے گی

سجاد کی آنکھوں۔۔۔


جب چشم برادر میں اس کو

آے گا نظر غازی کا علم

چہرے پہ سکوں آ جائے گا

کچھ دیر میں کم ہو جاے گا غم

دو بازو انہیں آنکھوں میں پھر

وہ جلتی زمیں پر دیکھے گی

سجاد کی آنکھوں۔۔۔


جب باپ کے کاندھے پر گھٹڑی

دیکھی تو خیال آے ہونگے

صغرا نے کہا ہو گا دل میں

قاسم کی بری لاے ہونگے

جب گھٹڑی کھلے گی تو صغرا

ٹکڑوں میں گل تر دیکھے گی

سجاد کی آنکھوں۔۔۔


اصغر کو ان آنکھوں میں ہر سو

ڈھونڈے گی بہت بیمار بہن

شبیر کے ہاتھوں پہ ایک دم

آے گا نظر وہ تشنہ دہن

ایک تیر چلے گا اس دل پر

جب تیر گلے پر دیکھے گی

سجاد کی آنکھوں۔۔۔


ہے دھوپ میں تربت اصغر کی

دو لاشیں قریب دریا ہے

سمجھے گی نہیں کچھ دیر تلک

کہ دشت میں بابا تنہا ہے

روے گی بہت اور سمجھے گی

جب لاش بہتر دیکھے گی

سجاد کی آنکھوں۔۔۔


زینب نہ سنانے پائے گی

شبیر کی غربت کا قصہ

دیکھے گی نگاہوں میں پھر سے

بابا کے ساتھ ہوا کیا تھا

ٹوٹے گی قیامت صغرا پر

جب حلق پہ خنجر دیکھے گی

سجاد کی آنکھوں۔۔۔


جب شام غریباں دیکھے گی

بے آس حرم اور آگ دھواں

دل تھام کے اپنے ہاتھوں سے

بیمار کرے گی آہ و فغاں

رخسار سکینہ کے زخمی

اور نیزوں پہ چادر دیکھے گی

سجاد کی آنکھوں۔۔۔


بس صفدر و مظہر ختم کرو

روداد ستم کو یہ کہہ کر

سجاد کی آنکھیں بند ہوی

اور بین یہی آے لب پر

مر جائے گی غم سے جب خواہر

بازار کا منظر دیکھے گی