Kanz e Aza

طاعت معبود بے حب

A noha written by Mahir Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

طاعت معبود بے حب علی اچھی نہیں

ہو حرم میں بھی تو ایسی بندگی اچھی نہیں


اس امامت کے جو دوش مصطفیٰ پر با خدا

جو بہانا ڈھونڈے وہ پیغمبری اچھی نہیں

طاعت معبود بے حب۔۔۔


دیکھ کر عباس کو بھاگے یہ کہتے لشکری

دیکھو ساحل پر نظر عباس کی اچھی نہیں

طاعت معبود بے حب۔۔۔


قتل مرحب سے ہمارا یہ عقیدہ ہو گیا

دشمنوں کے واسطے ناد علی اچھی نہیں

طاعت معبود بے حب۔۔۔


باب حیدر پر نہ اترے تو ستارہ کیا کرے

باب حیدر کے سوا ڈیوڑھی کوئی اچھی نہیں

طاعت معبود بے حب۔۔۔


ذکرِ حیدر سن کے وہ تڑپا نہ تو پھر کیا کرے

زخم گہرا ہو تو بے شک روشنی اچھی نہیں

طاعت معبود بے حب۔۔۔


قریہ قریہ پھر رہے ہیں جو عقیدے بیچتے

ان سے کہہ دو دین میں سوداگری اچھی نہیں

طاعت معبود بے حب۔۔۔


ذکرِ حیدر سن امیر شام کی باتیں نہ کر

معجزے کے سامنے جادو گری اچھی نہیں

طاعت معبود بے حب۔۔۔


مدح حیدر کیجیئے یا کربلا پر بولیے

جو براے نام ہو وہ ذاکری اچھی نہیں

طاعت معبود بے حب۔۔۔


اے میری آنکھوں کی بدلی خوب گھر گھر برس

مجلسِ سرور میں اشکوں کی کمی اچھی نہیں

طاعت معبود بے حب۔۔۔


مصطفیٰ کے نور کی برادری کے ما سوا

دو جہاں میں ایک بھی برادری اچھی نہیں

طاعت معبود بے حب۔۔۔


آرزو ہے میری ماہر عمر رو کر کاٹ دو

یاد سرور سے خوشی کی زندگی اچھی نہیں

طاعت معبود بے حب۔۔۔