شبیر سے سیکھے کوی اسلام بچانا
آتا ہے جسے نیزے پہ قرآن سنانا
شبیر نے اللہ کی ہر بات ہے مانی
اللّٰہ نے شبیر کی ہر بات کو مانا
آتا ہے جسے نیزے پہ قرآن سنانا
شبیر سے سیکھے۔۔۔
تجھکو نہ دیا رونے جو کل اہل ستم نے
زینب تیرے بھائی کو یہ روتا ہے زمانہ
آتا ہے جسے نیزے پہ قرآن سنانا
شبیر سے سیکھے۔۔۔
شبیر کے سینے سے لہو ہو گیا جاری
تصویر سکینہ کی کہاں دل میں آ گیء
آواز اٹھی حلق بریدہ سے کہ آؤ
سینے پہ سونے والی جو مقتل میں آ گیء
یاد آتا ہے وہ منظر شبیر کا مقتل میں
تیروں بھرے سینے پہ سکینہ کو سلانا
آتا ہے جسے نیزے پہ قرآن سنانا
شبیر سے سیکھے۔۔۔
یہ سوچ کے اصفر نے لیا تیر گلے پر
تھا محسن اسلام کو تیروں سے بچانا
آتا ہے جسے نیزے پہ قرآن سنانا
شبیر سے سیکھے۔۔۔
ہم نوحہ کناں آے ادھر فرش عزا پر
پرسے کے لئے فاطمہ زہرا چلی آئی
کل مجلسِ شبیر کو زینب تھی ترستی
اب مجلسِ شبیر میں دنیا چلی آئی
زہرا کی صدا آتی ہے یہ بزم عزا میں
ریحان یہ نوحہ سر محشر بھی سنانا
آتا ہے جسے نیزے پہ قرآن سنانا
شبیر سے سیکھے۔۔۔