ماتم کرو شبیر کا ہاے زینب دلگیر کا
شبیر تیرا ماتم مومن کی نشانی ہے
بخشش کی ضمانت ہے جو آنکھ میں پانی ہے
شبیر تیرا ماتم مومن کی نشانی ہے
یہ داغ نہیں لوگوں ہے معجزہ ماتم کا
سینے پہ لکھی میرے کربل کی کہانی ہے
ماتم کرو شبیر کا۔۔۔
شبیر تیرا ماتم۔۔۔
غازی کا علم لے کے بازار میں آے ہیں
روداد اسیروں کی دنیا کو سنانی ہے
ماتم کرو شبیر کا۔۔۔
شبیر تیرا ماتم۔۔۔
زینب نے شروع کی تھی زنداں میں عزاداری
صدیوں سے چلی یہ ریت پرانی ہے
ماتم کرو شبیر کا۔۔۔
شبیر تیرا ماتم۔۔۔
آتی ہے صدا اب بھی کربل کی فضاؤں سے
شبیر حقیقت میں اسلام کا بانی ہے
ماتم کرو شبیر کا۔۔۔
شبیر تیرا ماتم۔۔۔
دے پرسہ بہتر کا زہرا کے لٹے گھر کا
ہر سال محرم میں یہ یاد دلانی ہے
ماتم کرو شبیر کا۔۔۔
شبیر تیرا ماتم۔۔۔
مظلوم کے ماتم میں مرنا ہی سعادت ہے
ویسے بھی جواد اک دن یہ جان تو جانی ہے
ماتم کرو شبیر کا۔۔۔
شبیر تیرا ماتم۔۔۔