Kanz e Aza

سبط نبی کا ماتم

A noha written by Ameer Hussain Mashadi. Lyrics in Urdu.

سبط نبی کا ماتم مشہور زندگی ہے

ماتم ہی زندگی ہے ماتم ہی بندگی ہے


داغ یتیمی دے کے مجھکو کہاں گےء ہو

مقتل میں ایک بچی بابا کو ڈھونڈتی ہے

ماتم ہی زندگی ہے ماتم ہی بندگی ہے

سبط نبی کا ماتم۔۔۔


عباس نے یہ کہہ کر اذن جہاد مانگا

مجھ سے نہ دیکھی جاے بچوں کی تشنگی ہے

ماتم ہی زندگی ہے ماتم ہی بندگی ہے

سبط نبی کا ماتم۔۔۔


بخشش کی ذمہ داری اس کی بتول پر ہے

شبیر بیوطن کا جو شخص ماتمی ہے

ماتم ہی زندگی ہے ماتم ہی بندگی ہے

سبط نبی کا ماتم۔۔۔


نام حسین کو نہ کوئی مٹا سکے گا

گھر بار کو لٹا کے زینب یہ کہہ رہی ہے

ماتم ہی زندگی ہے ماتم ہی بندگی ہے

سبط نبی کا ماتم۔۔۔


لے کے امیر اصغر ہاتھوں پہ شاہ بولے

یا رب قبول کرنا فدیہ یہ آخری ہے

ماتم ہی زندگی ہے ماتم ہی بندگی ہے

سبط نبی کا ماتم۔۔۔