Kanz e Aza

سادات کربلا

A noha written by Anees. Lyrics in Urdu.

چہلم کو کربلا میں جب آییں وہ بیبیاں

سادات کربلا

ہر بی بی کر رہی تھی کچھ اسطرح سے گریہ

سادات کربلا


کچھ بیبیاں یہاں ہیں کچھ بیبیاں وہاں

کرتی ہوئی فغاں

بکھری ہوئی ہے مقتل سرور میں جابجا

سادات کربلا

---چہلم کو کربلا میں


اک بی بی دشت خونی میں جاتی ہے نہر پر

کہتی بہ چشمِ تر

عباس دینے آی ہوں پرسہ سکینہ کا

سادات کربلا

---چہلم کو کربلا میں


گھٹ گھٹ کے لاڈلی تیری زنداں میں مر گیء

تربت وہی بنی

بھیا وہ قید سے نہ ہوی مر کے بھی جدا

سادات کربلا

---چہلم کو کربلا میں


اکبر کی قبر پہ یوں ہوی لیلیٰ نوحہ گر

دیکھا نہ سال بھر

آی ہوں قید شام سے اب ہو کہ میں رہا

سادات کربلا

---چہلم کو کربلا میں


بانو یہ بین کرتی تھی اے میرے بے زباں

ماں ڈھونڈے اب کہاں

بتلادے ہے کہاں میرا اصغر اے کربلا

سادات کربلا

---چہلم کو کربلا میں


قربان تیرے اے میرے مانجاے بے وطن

مجبور تھی بہن

زنداں میں مجھ سے تیری امانت ہوی جدا

سادات کربلا

---چہلم کو کربلا میں


روتے ہیں خاص و عام تیرا سن کے یہ کلام

اے شاہ کے غلام

نوحہ تیرا انیس ہے مقبول بارگاہ

سادات کربلا

---چہلم کو کربلا میں