کیسا امتحان ہے حسین
سات قدم آگے بڑے کیوں حسین
سات قدم پیچھے ہٹے کیوں حسین
پہلے قدم پر یہی سوچا
جرم تھا اصغر کا بھلا کیا
ہاے دیکھ کے یہ ننھا سا لاشہ
غم سے نہ مر جاۓ سکینہ
تھام کے دل رونے لگے یوں حسین
سات قدم پیچھے۔۔۔
سات قدم آگے۔۔۔
دوجے قدم پر کہا رو کر
کیا کروں بتلا علی اصغر
ہاے دیکھ لیا اس نے تجھے گر
مر ہی نہ جائے تیری مادر
تھام کے دل رونے لگے یوں حسین
سات قدم پیچھے۔۔۔
سات قدم آگے۔۔۔
تیسری بار ایسا ہوا تھا
خیمے میں جانے لگے مولا
ہاے جھونکا چلا تیز ہوا کا
ہٹنے لگا لاشے سے کپڑا
تھام کے دل رونے لگے یوں حسین
سات قدم پیچھے۔۔۔
سات قدم آگے۔۔۔
جونہی قدم چوتھا اٹھایا
غازی کو رو رو کے بلایا
ہاے کہنے لگے بھای تو آجا
خیمے میں جایا نہیں جاتا
تھام کے دل رونے لگے یوں حسین
سات قدم پیچھے۔۔۔
سات قدم آگے۔۔۔
ہاے قدم پانچواں اٹھا
رو کے کہنے لگے مولا
ہاے بہر مدد آییےء بابا
بھاری ہے خیبر سے یہ لاشہ
تھام کے دل رونے لگے یوں حسین
سات قدم پیچھے۔۔۔
سات قدم آگے۔۔۔
ہاے پاؤں چھٹی بار بڑھایا
اتنے میں خود آ گیء زہرا
ہاے بولی کہ اب تو نہیں تنہا
دے مجھے بے شیر کا لاشہ
تھام کے دل رونے لگے یوں حسین
سات قدم پیچھے۔۔۔
سات قدم آگے۔۔۔
ساتویں باری میں ہوا کیا
در پہ چلی آی سکینہ
ہاے کہنے لگی آ گئے بابا
ہے کہاں ننھا میرا بھیا
تھام کے دل رونے لگے یوں حسین
سات قدم پیچھے۔۔۔
سات قدم آگے۔۔۔
خیمے میں فرحان ہوا کیا
ضلع رضا لکھ نہیں پایا
ہاے لاشہ جونہی ماں کو دکھایا
ایک قیامت ہوی برپا
تھام کے دل رونے لگے یوں حسین
سات قدم پیچھے۔۔۔
سات قدم آگے۔۔۔