Kanz e Aza

زینب کے ساتھ

A noha written by Jawad Jaffri. Lyrics in Urdu.

زینب کے ساتھ فضہ ہائے شام جا رہی ہے

ہر گام پر ضعیفہ صدمے اُٹھا رہی ہے


ہو شام ہو یا کوفہ غازی کے بعد فضہ

زہرا کی بیٹیوں کا پردہ بنا رہی ہے

زینب کے ساتھ۔۔۔


اس دن کے واسطے ہی مانگی تھی زندگانی

یوں کہہ کے تعزیانے مظلوم کھا رہی ہے

زینب کے ساتھ۔۔۔


پابند رسن ہوکے چلی کربوبلا سے

سنگ زینب و کلثوم کے بازار میں آی

سو ظلم سہے صدقے مگر ہاتھ نہ چھوڑا

فضہ نے ضعیفی میں وفا خوب نبھای


چھوڑا نہ ظلم سہہ کر زینب کا ساتھ اس نے

زہرا سے جو کیا تھا وعدہ نبھا رہی ہے

زینب کے ساتھ۔۔۔


بازار شام کا ہے زینب کا سر کھُلا ہے

سر کو جھُکائے فضہ آنسو بہا رہی ہے

زینب کے ساتھ۔۔۔


یاد آتا ہے زہرا کے جنازے کو اٹھانا

زینب کو وہ گستاخ نگاہوں سے بچانا

یہ شام کے بازار سے آتی ہیں صدائیں

فضہ کی وفاؤں کو نہ بھولے گا زمانہ


کندھے پہ کل اسی کے زہرا کا تھا جنازہ

سنگ آج قید ہو کے زینب کے جا رہی ہے

زینب کے ساتھ۔۔۔


جواد اشک خون کے سجاد کیوں نہ روئے

ملکِ وفا کی ملکہ دُنیا سے جا رہی ہے

زینب کے ساتھ۔۔۔