فجر انیسویں رمضاں کی تڑپاتی ہے
فاطمہ زہرا کی جس وقت صدا آتی ہے
آ دیکھ لے زینب تیرا زخمی بابا
گھر لوٹ کے آیا ہے
کاندھوں پہ اٹھاے یوں بیٹے ہے لاے
لگتا ہے جنازہ ہے
آ دیکھ لے زینب تیرا زخمی بابا
گھر لوٹ کے آیا ہے
مشکل سے سفر یہ طےء ہے کیا
جاری ہے لہو کا دریا
مسجد سے گھر ہر ایک قدم پر
بیٹوں نے سنبھالا ہے
آ دیکھ لے زینب۔۔۔
حالت ہی عجب ہے بابا کی
پہچاننا مشکل ہو گا
زہرا کی غریبی یاد آے گی بی بی
تر خون میں چہرہ ہے
آ دیکھ لے زینب۔۔۔
جراہ سے ہجرے کے باہر
جب حال حسن نے پوچھا
وہ رو کے پکارے مشکل ہوا جینا
یہ زخمی ہی ایسا ہے
آ دیکھ لے زینب۔۔۔
اب شام غریباں میں تم کو
یہ چہرہ نظر آے گا
اے ثانیء زہرا کچھ روز کا مہمان
اب آپ کا بابا ہے
آ دیکھ لے زینب۔۔۔
یہ شانہ ہلا کر کہتی ہے
عباس جری کی مادر
بی بی اٹھ جاؤ کو چھپاؤ
بابا نے بلایا ہے
آ دیکھ لے زینب۔۔۔
قدموں میں گر کے زینب کے
غازی کی بہن یہ بولی
بابا کو بچالو صدقے مجھے کر دو
حاضر یہ رقیہ ہے
آ دیکھ لے زینب۔۔۔
اک روز اکیلے آنا ہے
اس شہر میں تجھکو بی بی
کیا ہوگا نہ جانے شہزادی ابھی سے
بدلہ ہوا کوفہ ہے
آ دیکھ لے زینب۔۔۔
شبر کا جگر شبیر کا سر
عباس جری کا بازو
کٹتے دیکھو گی اے بابا کی پیاری
یہ زخم تو پہلا ہے
آ دیکھ لے زینب۔۔۔
یہ کہکے تکلم بیٹی سے
خاموش ہوے تھے مولا
دربار کے در پر میں آؤں گا ملنے
زینب میرا وعدہ ہے
آ دیکھ لے زینب۔۔۔